دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

آٹھ حصے عطا کئے ،

         علامہ زرقانی نے اس کی تشریح میں یوں فرمایا: یعنی پانچ نمازوں کا    مجموعہ ۔

       قلت : حضور نے ہر نبی کی وہ عظمت ذکر کی تھی جو ان کے ساتھ مختص تھی ، لہذا موقع  کا اقتضاء یہ ہی تھا کہ ایسی چیزیں جواب میں عطا ہوں جو حضور ہی کے ساتھ خاص ہوں ۔

        اقول : لیکن خصو صیت کے لئے  کوئی وجہ ضرور ہونی چاہئے ورنہ مطلقًا مذکورہ آٹھ چیزیں اس امت کے ساتھ خاص نہیں  ۔ تو یہ تخصیص من وجہ ثابت ہوگی مطلقًا نہیں کیونکہ مذکورہ چیزوں میں مثلا جہاد پہلی امتوں میں بھی تھا ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ۔

         وکاین من نبی قاتل   معہ ربیون کثیر ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۳۳۰۷۔ الذرقانی علی المواہب،               ٭          المقصد الخامس،                    ۶/۱۲۰

       کتنے ہی نبی تھے کہ ان کے ساتھ ملکر بہت سے اللہ والوں نے لڑائی کی ۔

        پھر امر بالمعروف ونھی عن ا لمنکر تو ان امور سے ہیں جن کے لئے بالخصوص انبیائے کرام مبعوث ہوئے تھے ۔ بلکہ یہ کا م تو امتوں کے بعض دیگر بعض کے لئے  بھی کرتے تھے ۔

         لہذا در حقیقت مراد یہ ہے کہ مذکورہ آٹھ چیزیں اس طرح باقی انبیاء کرام کو نہ دی گئیں جس طرح ہمارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم   کو عطا ہوئیں ۔

          مثلا جہاد اس طرح فرض ہوا کہ مال غنیمت حلال کردیا گیا جبکہ اس سے پہلے کسی نبی کے لئے  حلال نہ تھا ، اسی طرح زکوۃ وصدقات کہ اغنیاء سے لیکر فقراء کو دیئے جاتے ہیں حالانکہ پہلے اس کو آگ جلایا کرتی تھی ۔ یونہی دیگر فضائل کا حال ہے ۔ مثلا نماز کہ اس میں ہمیں بعض اشیاء کے ساتھ خاص کیا گیا جو ہم سے پہلے لوگوں کو عطا نہ ہوئیں تھیں ۔ کہ اذان اقامت اورتمام روئے زمین پر نماز پڑھنے کی اجازت ۔     وللہ الحمد ۔

        بلکہ نماز پنجگانہ اللہ عزوجل کی وہ نعمت عظمی ہے کہ اس نے اپنے کرم عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی ، ہم سے پہلے کسی امت کو نہ ملی ۔ بنی اسرائیل پر دو ہی  وقت کی فرض تھی اور وہ بھی صرف چار  رکعتیں ۔ دو صبح ، دو شام ، وہ بھی ان سے نہ نبھی ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن