30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ربنا اننا نخاف ان یفرط علینا او ان یطغی ۔
دونوں نے عرض کیا : اے ہمارے رب ہم ڈرتے ہیں کہ وہ ہم پر زیادتی کرے
یا شرارت سے پیش آئے۔
اس پر حکم ہوا۔ لا تخاف اننی معکما اسمع و اری ۔
ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ سنتا اور دیکھتا۔
حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خود مژدۂ نگہبانی دیا۔
و اللہ یعصمک من الناس۔اور اللہ تمہاری نگہبانی کریگا لوگوں سے۔
۱۹۔ مسیح علیہ الصلوٰۃ و السلام کے حق میں فرمایا ان سے پرائی بات پر یوں سوال ہوگا ۔
یعیسیٰ ابن مریم أ انت قلت للناس اتخذونی و امی الہین من دون اللہ ۔
اے مریم کے بیٹے عیسیٰ کیا تو نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو اللہ کے سوا دو خدا ٹھہرالو ۔
معالم میں ہے ـ:۔
اس سوال پر خوف الٰہی سے حضرت روح اللہ صلوات اللہ و سلامہ علیہ کا بند بند کانپ اٹھے گا اور ہر بن مو سے خون کا فوارہ بہے گا ۔ پھر جواب عرض کریں گے جس کی حق تعالیٰ تصدیق فرماتا ہے۔
حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے جب غزوۂ تبوک کا قصد فرمایا ۔ اور منافقوں نے جھوٹے بہانے بنا کر نہ جانے کی اجازت لے لی اس پر سوال تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے بھی ہوا ۔ مگر یہاں جو شان لطف و محبت و کرم و عنایت ہے قبل غور ہے ۔
ارشاد فرمایاـ: ۔
عفا اللہ عنک لم ادنت لہم۔
اللہ تجھے معاف فرمادئے ۔ تو نے انہیں کیوں اجازت دے دی ،
سبحان اللہ ! سوال پیچھے ہے اور یہ محبت کا کلمہ پہلے و الحمد للہ رب العالمین ۔
۲۰۔ مسیح علیہ الصلوٰۃ و السلام سے نقل فرمایا ۔ انہوں نے اپنی امتوں سے مدد طلب کی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع