30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فلماجاء ہانودی ان بورک من فی النار و من حولہا ۔
پھر جب آپ کے پاس آیا ندا کی گئی کہ برکت دیا گیا، وہ جو اس آگ کی جلوہ گاہ میں ہے، یعنی موسی اور اسکے آس پاس میں ۔
حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر جلوؤ نور سے تدلی ہوئی اور وہ بھی غایت تفخیم و تعظیم کے لئے بالفاظ ابہام بیان فرمائی گئی ۔
اذ یغشی السدرۃ ما یغشیٰ۔
جب چھاگیا سدرہ پر جو کچھ چھایا ۔
ابن ابی حاتم ابن مرددیہ ،بزاز، ابو یعلی، بیہقی، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث طویل معراج میں راوی ۔
ثم انتہی الی السدرۃ فغشیہا نور الخلاق عزوجل فکلمہ تعالیٰ عند ذلک فقال سل ۔
پھر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سدرہ تک پہونچے خالق عزوجل کا نور اس پر
چھایا ۔ اس وقت جل جلالہ نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے کلام کیا اور فرمایا : مانگو اھ ملخصاً۔
۱۷۔ کلیم علیہ الصلوٰۃ و التسلیم سے اپنے اور اپنے بھائی کے سوا سب سے برات و قطع تعلق نقل فرمایا ۔ جب انہوں نے اپنی قوم کو قتال عمالقہ کا حکم دیا اور انہوں نے نہ مانا، عرض کی : ۔
رب انی لا املک الا نفسی و اخی فافرق بیننا و بین القوم الفسقین ۔
الہی میں اختیار نہیں رکھتا ۔ مگر اپنا اور اپنے بھائی تو جدائی فرمادے ہم میں اور اس گنہگار قوم میں۔
حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ظل و جاہت میں کفار تک کو داخل کیا ۔
وما کان اللہ لیعذبہم و انت فیہم ۔
اور اللہ کا م نہیں کہ انہیں عذاب کرے، جب تک اے محبوب تم ان میں تشریف فرماہو۔
عسی ان یبعثک ربک مقاما محمودا ۔
قریب ہے کہ تمہیں تمہارا رب ایسی جگہ کھڑا کرے جہاں سب تمہاری حمد کریں۔
یہ شفاعت کبری ہے کہ تمام اہل موقف موافق و مخالف سب کو شامل ۔
۱۸۔ ہارون و کلیم علیہم الصلوٰۃ و التسلیم کے لئے فرمایا ۔ انہوں نے فرعون کے پاس جاتے اپنا خوف عرض کیا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع