دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

       حکم ہواـ نحن اعلم بمن  فیہا ۔ ہمیں خوب معلوم ہیں جو وہاں ہیں۔

        حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ارشاد ہوا:۔

        ماکان اللہ لیعذبہم و انت فیہم ۔

        اللہ ان کافروں پر بھی عذاب نہ کرے گا  جب تک اے رحمت عالم ! تو ان میں تشریف فرما ہے ۔

۱۳۔     خلیل علیہ الصلوٰۃ و السلام سے نقل فرمایا ۔

       ربنا و تقبل دعآء  ۔الہی میری دعا قبول فرما ۔

        حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور ان کے طفیلیوں کو ارشاد ہوا ۔

       قال ربکم ادعونی استجب لکم ۔

        تمہارا رب فرماتا ہے مجھ سے دعا مانگوں میں قبول کروں گا ۔

 

 

۱۴۔   کلیم  علیہ الصلوٰۃ و السلام  کی معراج درخت دنیا پر ہوئی ۔

       نودی من شاطیٗ الواد الایمین فی البقعۃ المبارکۃ من الشجرۃ ۔

       ندا    کی  گئی میدان کے دہنے کنارے سے ، برکت والے مقام میں،پیڑ سے۔

        حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی معراج  سدرۃ المنتہیٰ و فردوس اعلیٰ تک بیان فرمائی

         عند سدرۃ المنتہیٰ ، عندہا جنۃ الماوی۔

۱۵۔   کلیم  علیہ الصلوٰۃ  والسلام نے وقت ارسال اپنی دل تنگی کی شکایت نقل کی ۔

       و یضیق صد ری و لا ینطلق لسانی فارسل الی ہارون ۔

        اور میرا سینہ  تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں  چلتی، تو  تو ہارون کو  بھی  رسول کر۔

        حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خود شرح صدر کی دولت بخشی اور اس سے منت عظمیٰ رکھی،          الم نشرح لک صدرک ۔

       کیا  ہم نے تمہارا سینہ  کشادہ نہ کیا۔

۱۶۔    کلیم علیہ الصلوٰۃ و التسلیم پر حجاب نار سے تجلی ہوئی ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن