30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۶۔ کلیم علیہ الصلوٰۃ و السلام کا بخوف فرعون مصر سے تشریف لے جانا بلفظ فرار نقل فرمایا :
ففررت منکم لما خفتکم ۔
تو میں تمہارے یہاں سے نکل گیا، جبکہ تم سے ڈرا۔
حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ہجرت فرمانا باحسن عبارت ادا فرمایا : ۔
اذ یمکربک الذین کفروا۔
اے محبوب یاد کرو جب کافر تمہارے ساتھ مکر کر تے تھے۔
۷۔ کلیم اللہ علیہ الصلوٰۃ و التسلیم سے طور پر کلام کیا اور اسے سب پر ظاہر فرمادیا ۔ وانااخترتک فاستمع لما یوحی، اننی انا اللہ لا الہ الا انا فاعبدنی واقم الصلوٰۃ لذکری الی آخرالآیات۔
اور میں نے تجھے پسند کیا اب کان لگا کر سن جو تجھے وحی ہوتی ہے، بیشک میں ہی ہوں
اللہ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر اور میری یاد کیلئے نماز قائم رکھ۔
حیبب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے فوق السموت مکالمہ فرمایا اور سب سے چھپاپا۔
فاوحی الی عبدہ ما اوحی۔
اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی۔
۸۔ داؤد علیہ الصلوٰۃ و السلام کو ارشاد ہوا:۔
لا تتبع الہوی فیضلک عن سبیل اللہ ۔
خواہش کی پیروری نہ کرنا کہ تجھے بہکادے خدا کی راہ سے۔
حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بارے میں بقسم فرمایا:۔
و ما ینطق عن الہویٰ ۔ ان ہو الا وحی یوحی ۔
کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کہتا ۔ تو نہیں مگر وحی کہ القا ہوتی ہے ۔
اب فقیر عرض کرتا ہے و باللہ التوفیق ۔
نوح و ہود علیہما الصلوۃوالسلام سے دعا نقل فرمائی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع