30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ومولیٰ جل و علا ’’ ان الی ربک المنتہی‘‘ جس نے انہیں ہزاروں فضائل عالیہ غالیہ دیئے اور بے حدو حساب و بے شمار ابد الآباد کے لئے رکھے ’’ وللآخرۃ خیر لک من الاولی‘‘ٰ اسی لئے حدیث میں ہے ، حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جناب صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرماتے ہیں :۔
یا ابا بکر لم یعرفنی حقیقۃ سوی ربی۔
اے ابو بکر ٹھیک ٹھیک جیسا میں ہوں میرے رب کے سوا کسی نے نہ پہچانا ۔
ذکرہ العلامۃ الفاسی فی مطالع المسرات ۔
ترا چناں کہ توئی دیدۂ کجا بیند
بقدر بینش خود ہر کسے کندادراک
صلی اللہ تعالیٰ علیک و علیٰ الک و اصحابک اجمعین ۔ تجلی الیقین ۱۶۱
قرآن شریف کے تفصیلی ارشادات و محاورات و نقل اقوال و ذکر احوال پر نظر کیجئے تو ہر جگہ اس نبی کریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم کی شان سب انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام سے
بلند نظر آتی ہے ۔ یہ وہ بحر ذخار ہے جس کی تفصیل کو دفتر درکار ۔ علمائے دین مثل امام ابو نعیم و ابن فورک و قاضی عیاض و جلال سیوطی و شہاب قسطلانی وغیرہم رحمہم اللہ تعالی نے ان تفرقوں سے بعض کی طرف اشارہ فرمایا ، فقیر اول ان کے چند اخراجات ذکر کر کے پھر بعض امتیاز کہ باندک تامل اس وقت ذہن قاصر میں حاضر ہوئے ، ظاہر کرے گا، تطویل سے خوف اور اختصار کا قصد بیس پر اقتصار کا باعث ہوا ۔
۱۔ خلیل جلیل علیہ الصلوٰۃ و السلام والتبجیل سے نقل فرمایا :۔
و لا تخزنی یوم یبعثون ۔
مجھے رسوا نہ کرنا جس دن لوگ اٹھائے جائیں۔
حبیب قریب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے خود ارشاد ہوا:۔
یوم لا یخزی اللہ النبی و الذین آمنو معہ۔
جس دن خدا رسوا نہ کرے گا نبی اور اس کے ساتھ والے مسلمانوں کو ۔
حضور کے صدقے میں صحابہ بھی اس بشارت عظمیٰ سے مشرف ہوئے ۔
۲۔ خلیل علیہ الصلوٰۃ و السلام سے تمنائے وصال نقل کی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع