30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابو ہریرہ ، حذیفہ، ابو دردائ، ابو امامہ، سائب بن یزید، جابر بن عبد اللہ ، عبد اللہ بن عمر، ابو ذر ، ابن عباس ، ابو موسیٰ اشعری ، ابو سعید خدری ، مولیٰ علی ، عوف بن مالک ، عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔
ان میں ہر ایک کی حدیث اس وقت کا ملاً میرے پیش نظر ہے ، اما خاتم الحفاظ علامہ بن حجر عسقلانی پھر امام علامہ احمد قسطلانی نے چھہ طرق مختلفہ کی تطبیق سے ان خصائص و نفا ئس کا عدد جو ان حدیثوں میں متفرقا ًوارد ہوئے سولہ سترہ تک پہونچایا۔
یہاں ہم نے سولہ سترہ بطور تردید و شک اس لئے لکھا کہ امام مذکور نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ ان احادیث سے ثابت شدہ خصائص سترہ ہیں ، لیکن ان احادیث میں حضرت ابن عباس سے حدیث بھی ہے ، جس کے الفاظ یوں ہیں ۔
حضو رسید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے انبیائے کرام پر فضیلت دو
چیزوں میں دی گئی ۔ایک میرا شیطان کافر تھا تو اللہ تعالیٰ نے میری اعانت فرمائی اور وہ مسلمان ہوگیا ۔ ابن عباس فرماتے ہیں : دوسری چیز میں بھول گیا ۔
خلاصہ یہ ہے کہ امام خاتم الحفاط نے اس سے قبل پندرہ خصائص بیان فرمائے تھے پھر اس حدیث سے دو مزید اضافہ کئے تو سترہ ہوگئے ۔ لیکن حضرت ابن عباس جس چیز کو بھول گئے اس کو علیحدہ مستقل خصوصیت شمار کر نے میں میرے نزدیک تامل ہے ۔وجہ یہ ہے کہ ہوسکتا ہے جسکو بھول گئے وہ مذکورہ خصائص ہی سے کو ئی ایک ہو ۔
امام زرقانی نے یہاں یہ بیان کیا کہ سترہ خصائص کے شمار کی بنا امام بیہقی کی روایت پر ہے جو انہوں نے دلائل النبوۃ میں حضرت ابن عمر سے ذکر فرمائی ،وہ اس طرح ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :۔
فضلت علی آدم بخصلتین ،کان شیطانی کافرا فاعاننی اللہ علیہ حتی اسلم ،وکان ازواجی عونالی وکان شیطان آدم کافرا وکانت زوجہ عونا علیہ۔
حضرت آدم پر مجھے دو چیزوں میں فضیلت ملی ،میرا شیطان کافر تھا اللہ تعالیٰ نے میری اس پر مدد فرمائی اور وہ اسلام لے آیا ، میری ازواج مطہرات میری مدد گار رہیں ۔ اس کے بر خلاف حضرت آدم کا شیطان کافر رہا اور ان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع