30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انسی لا سن۔
حضرت امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کو یہ روایت پہونچی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں بھولتا ہوں یا بھلایا جاتا ہوں تاکہ حالت سہو میں امت کو طریقۂ سنت معلوم ہو ۔
{۱} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام اور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا کھانا پینا اور سونا یہ افعال بشری اس لئے نہیں ہیں کہ وہ ان کے محتاج ہیں ، حاشا، ان کے یہ افعال بھی اقامت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۲۸۵۔ الجامع للترمذی، باب کراہیۃ الوصال فی الصیام ، ۱/۹۷
السنن لابی داؤد ، باب فی الوصال ، ۱/۳۲۲
المسند لاحمد بن حنبل، ۲/۲۸۱ ٭ المصنف لعبد الرزاق، ۷۷۵۳
السنن الکبری للبیہقی، ۴/۲۸۲ ٭ الدر المنثور للسیوطی، ۱/۲۰۰
۳۲۸۶۔ المؤطا لمالک باب العمل فی السہو، ۳۵
التمہید لابن عبد البر، ۵/۲۰۶ ٭ الشفاء للقاضی، ۲/۳۲۰
سنت اور تعلیم امت کے لئے تھے کہ ہر بات میں طریقۂ محمدیہ لوگوں کو عملی طور پر دکھائیں سکھائیں ، جیسے ان کا سہو و نسیان ۔
امام اجل محمد عبدری ابن الحاج مکی قدس سرہ مدخل میں فرماتے ہیں :۔
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم احوال بشری کھانا ، پینا ، سونا اور جماع اپنے نفس کریم کے لئے نہ فرماتے بلکہ بشر کو انس دلانے کے لئے کہ ان افعال مین حضور کی اقتداء کریں ۔ کیا نہیں دیکھتا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا : میں عورتوں سے نکاح کرتاہوں اور مجھے ان کی کچھ حاجت نہیں ۔
نیز فرمایا:۔
مجھے تمہاری دنیا میں سے خوشبو اور عورتوں کی محبت دلائی گئی۔ یہ نہ فرمایا کہ میں نے انہیں دوست رکھا، اور فرمایا : تمہاری دنیا میں سے، تو اوروں کی طرف نسبت فرمایا، نہ اپنے نفس کریم کی طرف۔ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔
معلوم ہوا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت اپنے مولیٰ عزوجل کے ساتھ خاص ہے ، جس پر یہ ارشاد کریم دلالت کرتا ہے ،کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع