دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

لاؤ کھانا کھلاؤ ، وہ بولے : کیا  آپ کو معلوم نہیں کہ جب ہم نے اس چٹان کے پاس قیام کیا تو مچھلی زندہ ہو کر پانی میں کو دگئی تھی اور میں آپ کو بتانا بھول گیا ،یہ شیطان کی طرف سے تھا کہ میں یاد نہ رکھ سکا اور آپ کو نہ بتا سکا ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں : پھر حضرت موسیٰ اسی چٹان کے پاس پہونچے تو دیکھا  کہ ایک صاحب چادر اوڑھے آرام فرما ہیں ، حضرت موسیٰ نے سلام پیش کیا  ، انہوں نے اس طرح جواب دیا  گویا خوب جانتے ہیں ، پھر فرمایا : آپ یہاں کیوں تشریف لائے ہیں ؟ آپ کو تو آپ کی قوم میں بہت سے کام ہیں ، حضرت موسیٰ نے کہا : میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ سے وہ چیزیں حاصل کروں جن کا صحیح صحیح علم آپ کو ملا ہے ، فرمایا : میرے ساتھ تم صبر نہیں کر سکوگے ۔

       بات یہ تھی کہ حضرت خضر کو اللہ تعالیٰ نے علم غیب سکھایا تھا اور وہ غیب کے عالم تھے۔  ۱۲م

                                                فتاوی رضویہ ۱۱/۱۱۵

 

(۱۸) پندرہویں رمضان کو چنگھاڑ کی خبر حضور نے دی

۳۲۸۴۔ عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اذا کان الصیحۃ الی ا ن قال ہدۃ فی النصف من رمضان لیلۃ الجمعۃ فی سنۃ کثیرۃ الزلازل و البرد  فاذا و افق شہر رمضان فی تلک السنۃ لیلۃ الجمعۃ فاذا صلیتم الفجر من یوم الجمعۃ فی النصف من رمضان فادخلوا

بیوتکم و اغلقوا ابوابکم و سدوا ا کواکم فخروا للہ و دثروا انفسکم وسدوا  آذانکم فاذا احسستم بالصیحۃ فخروا للہ سجداو قولوا:سبحان القدوس ، سبحان القدوس ، ربنا القدوس ، فانہ من فعل ذلک نجا و من لم یفعل ہلک۔

       حضرت عبد اللہ بن  مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب رمضان المبارک میں دھماکہ سنائی  دے  ، اور یہ رمضان کی پندرھویں شب جمعہ میں ہوگا، اس سال  زلزے کثرت سے ہوں گے  ، اولے کثرت سے پڑیں گے، پندرہویں  شب صبح کی نماز کے بعد ایک چنگھاڑ سنائی دے گی ، اس تاریخ کو نماز صبح پڑھ کر گھروں کے اندر داخل ہو جاؤ اور کواڑ بند کر لو ، گھر میں جتنے روزن ہوں بند کر لو ، کپڑے  اوڑھ  لو ، کان بند کر لو ، پھر آواز سنو تو فوراً اللہ عزوجل کے لئے سجدہ میں گرو اور یہ کہو ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن