30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سامنے سے ہو کر گزری ، حضور نے فرمایا : تو حاملہ ہے اور تیرے پیٹ میں لڑکا ہے ، جب وہ پیدا ہو تو اسے میرے حضور لانا ، ام الفضل نے عرض کی ، یا رسول اللہ! میرے حمل کہاں سے آیا حالانکہ قریش نے قسمیں کھالی ہیں کہ عورتوں کے پا س نہ جائیں ، ارشاد ہوا ، بات وہی ہے جو ہم نے تم سے ارشاد فرمائی ، ام الفضل فرماتی ہیں : جب لڑکا پیدا ہوا میں خدمت اقدس میں حاضر ہوئی ، حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بچے کے داہنے کان میں اذان اور بائیں میں اقامت فرمائی اور اپنا لعاب دہن اقدس اس کے منہ میں ڈالا اور اس کا نام عبد اللہ رکھا، فرمایا : لے جاؤ خلفا کے باپ کو ، میں نے عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضور کا ارشاد بیان کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۲۶۹۔ دلائل النبوۃ لابی نعیم،
تاریخ بغداد للخطیب،
، وہ خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی : ام الفضل نے ایسا کہا ، فرمایا : بات وہی ہے جو ہم نے کہی ، یہ خلیفوں کا باپ ہے ، یہاں تک کہ ان میں سے سفاح ہوگا یہاں تک کہ ان میں سے مہدی گا۔
۳۲۷۰۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : ان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دخل علی ام ابراہیم الماریۃ القبطیۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہما و ہی حامل منہ بابراہیم ، فذکر الحدیث ، وفیہ ان جبرئیل علیہ الصلوٰۃ و السلام اتانی فبشرنی ان فی بطنہا منی غلاما و ہو اشبہ الخلق بی ، و امرنی ان اسمہ
ابراہیم و کنانی بابی ابراہیم صلی اللہ تعالیٰ علی ابیہ و علیہ وسلم۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ام ابراہیم حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس تشریف لائے جبکہ حضرت ابراہیم ان کے شکم مبارک میں تھے ( اور حدیث ذکر کی اور اس میں ہے ) کہ جبرئیل علیہ الصلوٰۃ و السلام میرے پاس آئے اور مجھے مژدہ سنایا کہ ماریہ کے پیٹ میں مجھ سے لڑکا ہے وہ تمام مخلوق سے زائد مجھ سے مشابہ ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اس کانام ا براہیم ر کھوں ، اور جبرئیل نے میری کنیت ابو ابراہیم رکھی۔
{۴} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
امام سیوطی نے اس کی سند حسن بتائی:۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع