30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اولیائے کرم قدست اسرارہم پر بھی ہوتا ہے اور بذریعہ انبیاء و اولیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام ہم پر بھی بلکہ فرمایا ’’ لا یظھرعلی غیبہ احدا ‘‘ اپنے غیب خاص پر کسی کو ظاہر و غالب و مسلط نہیں فرماتا مگر رسولوں کو ،ان دونوں مرتبوں میں کیسا فرق عظیم ہے اور یہ اعلیٰ مرتبہ انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام کو عطا ہونا قرآن عظیم سے کیسا ظاہر ہے مگر اسے کیا مضر کہ جب اس کے نزدیک اللہ کا کذب ممکن جیسا کہ اس کے رسالہ یکروزی سے ظاہر اور فقیر کے رسالہ ’’ سبحان السبوح عن عیب کذب المقبوح ‘‘ میں اس کا رد ظاہر و باہر تو قرآن کی مخالفت اس پر کیا موثر، و اللہ المستعان علی کل غوی فاجر ،اس سب سے گزر کر ہو شیار عیار سے اتنا پوچھئے کہ بالفرض اگر حدیث سے ثابت ہے بھی تو صرف ممانعت کہ انبیاء کی جناب میں ایسا عقیدہ نہ
رکھے، وہ شرک کا جبروتی حکم جس کے لئے اس فصل اور ساری کتاب کی وضع ہے کہاں سے نکالا؟ کیا اسی کو اتمام تقریب کہتے ہیں اور یہ اس کا قدیم داب ہے کہ دعوی کرتے وقت آسمان سے بھی اونچا اڑے گا اور دلیل لاتے وقت تحت الثری میں جا چھپے گااور پیچھا کیجئے تو وہاں سے بھی بھاگ جائے گا، جا بجا ایسی ہی نا تمام اٹکل بازیوں سے عوام کو چھلا اور کاغذ کا چہر ہ اپنے دل کی طرح سیاہ کیا ۔
ثم اقول : اور انصاف کی نگاہ سے دیکھئے ! تو بحمداللہ تعالیٰ حدیث نے شرک کا تسمہ بھی لگا نہ رکھا ، او شرک پسند !او شرک کی حقیقت و شناعت سے غافل! کیا شرک کوئی ایسی ہلکی چیز ہے کہ اللہ کا رسول اور رسولوں کا سردار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اپنی مجلس میں اپنے حضور اپنی امت کو شرک بکتے کفر بولتے سنے اور یونہی سہل دو حرفوں میں گزار دے کہ اسے رہنے دو وہی پہلی بات کہے جاؤ۔
اب یاد کرو حدیث ابی داؤد ویحک انہ لا یستشفع باللہ علی احد کے متعلق اپنی بد لگامی کی تقریر کو۔
عرب میں قحط پڑا تھا، ایک گنوار نے پیغمبر کے رو برو اس کی سختی بیان کی اور دعا طلب کی اور کہا کہ تمہاری شفارش اللہ کے پاس ہم چاہتے ہیں اور اللہ کی تمہارے پاس ،یہ بات سن کر پیغمبر خدا بہت خوف اور دہشت میں آگئے اور اللہ کی بڑائی ان کے منہ سے نکلنے لگی اور ساری مجلس کے چہرے اللہ کی عظمت سے متغیر ہوگئے ،پھر اس کو سمجھایا کہ اللہ کی شان بہت بڑی ہے سب انبیاء اولیاء اس کے رو برو ذرۂ ناچیز سے کمتر ہیں وہ کس کے رو برو سفارش
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع