دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 

 

 

 

 

۲ ۔ معجزات

(۱) انگشتان مبارک سے چشمہ جاری ہوا ۔

۲۸۳۵۔ عن انس بن مالک  رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: رأیت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وحانت صلوۃ العصر فالتمس الناس الوضوء فلم یجدوہ فاتی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بوضوء فوضع رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فی ذلک الاناء یدہ ، فامر الناس ان یتوضؤا منہ ، فرأیت الماء ینبع من

 تحت بین اصابعہ فتوضأ الناس حتی توضؤا من عند آخرہم ۔

       حضرت انس بن مالک  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ نماز عصر کا وقت ہوگیا تھاا ور لوگ وضو کے لئے  پانی کی تلاش میں تھے لیکن  پانی نہیں مل سکا ، حضور مختا ر کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں تھوڑا پانی ایک برتن میں لایا گیا ، حضور نے اس برتن میںا پنا دست اقدس رکھا ، پھر لوگوں کو حکم دیا کہ وضو کریں ، میں نے دیکھا کہ آپ کی انگشتان مبارک سے پانی ابل رہا تھا یہاں کہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے وضو کیا ۱۲م

۲۸۳۶۔ عن جابر بن عبد اللہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : عطش الناس یوم الحدیبیۃ و النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بین یدیہ رکوۃ فتوضا فجہش الناس نحوہ قال : ما لکم ؟ قالو ا : لیس عند نا ماء نتوضأ و لا نشرب الا ما بین یدیک ، فوضع یدہ فی الرکوۃ فجعل الماء یثوربین اصابعہ کامثال العیون ، فشربنا و توضأنا قلت : کم کنتم  قال : لو کنا مأۃ الف لکفانا ، انا کناخمس عشرۃ مأۃ ۔

       حضرت جابر بن عبد اللہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حدیبہ کے روز لوگ پیاس کی  شدت میں مبتلا ہوئے ۔ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے سامنے ایک چھاگل رکھی ہوئی تھی جس سے آپ نے وضو فرمایا پھر لوگ آپ کے گر د آکر جمع ہوگئے، حضور نے یہ دیکھ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن