30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غزالی ،امام احمد قسطلانی ،مولانا علی قاری ،علامہ محمد زرقانی وغیرھم اکابر نے تصریح فرمائی جسکی تفصیل رسائل علم غیب میں بفضلہ تعالیٰ بر وجہ اعلی مذکور ہوئی پھر اس کی سخت شامت کمال ضلالت کاکیا پوچھنا جو غیب کی ایک بات بھی نبی کو معلوم ہونا محال وناممکن بتاتا ہے ، اس کے نزدیک اللہ سے سب چیزیں غائب ہیں اور اللہ کو اتنی قدرت نہیں کہ کسی کو ایک غیب کا علم دے سکے ۔ ہاں بے خدا کے بتائے کسی کو ذرہ بھر کا علم مانناضرورکفرہے۔ تمہیدایمان۱۱۲
(۵ )حضور نے قیامت تک کی اجمالی خبر دی
۳۲۵۶۔ عن عمرو بن اخطب الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : صلی بنا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یوما الفجر وصعدالمنبر حتی حضرت الظھر فنزل فصلی ،ثم صعد المنبر فخطبنا حتی حضرت العصر ثم نزل فصلی ثم صعد المنبر حتی غربت الشمس فاخبر بما ھو کائن الی یوم القیامۃ، قال : فاعلمنا احفظنا ۔
حضرت عمرو بن اخطب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز ہمیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھائی اور منبر پر رونق افروز ہوئے یہانتک کہ ظہر کی نماز کا وقت ہوگیا ، منبر سے اتر کے نماز پڑھائی اور پھر منبر پر جلوہ فرماہوئے اور عصر تک خطبہ ارشاد فرمایا ، پھر مصلیٰ پر تشریف لاکر نماز پڑھائی اور پھر غروب آفتاب تک خطبہ دیا ،ان خطبات میں حضور نے قیامت تک ہونے والی تمام چیزوں کی اجمالی خبر دی ،اب ہم میں وہی زیادہ جانتا ہے جس نے ان خطبات کو زیادہ یاد رکھا ۔ ۱۲م
۳۲۵۷۔ عن امیر المؤمنین عمربن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قام فینا النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مقاما فاخبرنا عن بدء الخلق حتی دخل اھل الجنۃ مناز لھم واھل النار منازلھم ،حفظ ذلک من حفظ ونسیہ من نسیہ ۔
امیر المومنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمارے درمیان تشریف فرماہوکر ابتدائے آفرینش سے لیکر جنتیوں کے جنت اور دوزخیوں کے دوزخ میں داخلہ تک کاحال بیان فرمایا ، جس نے یاد رکھا یا درکھا اور جو بھول گیا بھول گیا ۔ انباء المصطفی ۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع