دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

ہو۔ اور بہ اعتبار متعلق بھی دو قسم ہے ، علم مطلق یعنی محیط حقیقی تفصیلی فعلی فروانی کہ جمیع معلومات الٰہیہ عزو جل کو جن میں غیر متناہی معلومات  کے سلاسل  وہ بھی غیر  متناہیہ  سب کو شامل فردا  ًفردا ًتفصیلا مستغرق ہو، اور مطلق علم یعنی جاننا  اگر محیط باحاطۂ حقیقیہ نہ ہو،۔

 

 

       ان تقسیمات میں علم ذاتی و علم مطلق یعنی مذکورہ بلا شبہ اللہ عزوجل کے لئے خاص ہیں اور ہر گز کسی غیر خدا کے لئے ان کے حصول کا کوئی بھی قائل نہیں ہے ۔

       ہم ابھی بیان کر آئے ہیں کہ علم ما کان و ما یکون بمعنیٔ مسطور اگر چہ کیسا ہی تفصیلی بروجۂ اتم و اکمل ہو ، علوم محمدیہ  کی وسعت عظیمہ کو نہیں پہونچتا پھر علوم الہیہ تو  علوم الٰہیہ ہیں ، (جل و علا وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم )، اور مطلق علم ہر گز حضرت حق عزو علا سے خاص نہیں بلکہ قسم عطائی تو مخلوق ہی کے ساتھ خاص ہے ۔ مولیٰ عزوجل کا علم عطائی ہونے سے پاک  ہے تو نصوص حصر میں یقینا قطعا وہی قسم اول مراد ہو سکتی ہے نہ کہ قسم اخیر، اور بداہۃً ظاہر کہ علم تفصیلی جملہ ذرات ما کان و ما یکون  بمعنی مزبور بلکہ اس سے ہزار در ہزار از ید و افزوں علم بھی کہ بہ عطائے الٰہی  مانا جائے اسی قسم اخیر سے ہوگا ، تو نصوص حصر کو مدعائے مخالف سے اصلا مس نہیں بلکہ وہ اس کی صریح جہالت پر نص ہے و للہ الحمد ،یہ معنی بآنکہ خود بدیہی واضح ہے ائمۂ دین نے اس کی تصحیح بھی فرمائی ہے ۔

       امام اجل ابو ذکریا نووی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے فتاوی پھر امام ابن حجر مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے فتاوی حدیثیہ میں فرماتے ہیں :۔

       لا یعلم ذلک استقلالا و  علم الاحاطۃ  بکل المعلومات الا اللہ تعالیٰ اما المعجزات و الکرامات فبا علام اللہ تعالیٰ  لہم علمت وکذا ما علم باجراء العادۃ ۔

       یعنی آیت میں غیر خدا سے نفی علم غیب کے یہ معنی ہیں کہ غیب اپنی ذات سے بے کسی کے بتائے جاننا اور ایسا علم کہ جمیع معلومات الٰہیہ کو محیط ہو جائے یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں ۔    

       رہے انبیاء کے معجزے اور اولیاء کی کرامتیں یہاں تو اللہ عزوجل کے بتانے سے انہیں علم ہوا ہے ۔ یوں ہی وہ باتیں کہ عادت کی مطابقت  سے جن کا علم ہوتا ہے ۔

       مخالفین کاا ستدلال محض باطل و خیال محال ہونا تو یہیں سے ظاہر گیا مگرفقیر نے اپنے رسائل میں ثابت کیا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن