30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فیہ کما شاء و الاضافۃ لادنی ملا بسۃ و کون علمہا من علومہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان علومہ تتنوع الی الکلیات و الجزئیات و حقائق ومعارف وعوارف تتعلق بالذات و الصفات و علمہما انما یکون سطرا من سطور علمہ و نہرا من بحور علمہ ثم مع ہذا ہو من برکتہ و وجودہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
یعنی ، توضیح اس کی یہ ہے کہ علوم سے مراد نقوش قدس وصور غیب ہیں جو اس میں منقوش ہوئے اور علم سے مراد وہ علم ہیں جو اللہ عزوجل نے جس طرح چاہا اس میں ودیعت رکھے ان دونوں کی طرف علم کی اضافت ادنی علاقہ یعنی محلیت نقش و اثبات کے باعث ہے اور ان دونوں میں جس قدر علوم ثبت ہیں ان کا علم علوم محمدیہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ایک پارہ ہونا اس لئے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علوم بہت اقسام کے ہیں ، علوم کلیہ ، علوم جزئیہ، علوم حقائق اشیاء، و علوم اسرار خفیہ اور وہ علوم اور معرفتین کی ذات و صفات حضرت عزت جل جلالہ سے متعلق ہیں اور لوح و قلم کے جملہ علوم علوم محمدیہ کی سطروں سے ایک سطر ، اور ان کے دریاؤں سے ایک نہر ہیں ،پھر یہ ایں ہمہ وہ حضور ہی کی برکت وجود سے توہیں کہ اگر حضور نہ ہوتے تو نہ لوح و قلم ہوتے نہ ان کے علوم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و صحبہ بارک وسلم۔
منکرین کو صدمہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے روز اول سے قیامت تک کے تمام ما کان و ما یکون کا علم تفصیلی مانا جاتا ہے لیکن بحمد اللہ تعالیٰ وہ جمیع علم ما کان و ما یکون علوم محمدیہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عظیم سمندروں سے ایک نہر بلکہ بے پایاں موجوں سے ایک لہر قرار پاتا ہے ۔
و الحمد للہ رب العالمین ۔ و خسرہنا لک المبطلون ۔ فی قلوبہم مرض فزاد ہم اللہ مرضا و قیل بعدا ً للقوم الظالمین ۔
نصوص حصر : - یعنی جن آیات و احادیث میں ارشاد ہوا ہے کہ علم غیب خاصۂ خدا تعالیٰ ہے ۔ مولیٰ عزوجل کے سوا کوئی نہیں جانتا ، قطعا حق اور بحمدہ تعالیٰ مسلمان کے ایمان ہیں مگر منکر مستکبر کا اپنے دعوائے باطلہ پر ان سے استدلال اور اس کی بنا پر حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علم ما کان و ما یکون بمعنی مذکور ماننے والے پر حکم کفر و ضلال ، نص جنون و خام خیال بلکہ خود مستلزم کفر و ضلال ہے ۔
علم بہ اعتبار منشا دو قسم کا ہے ، ذاتی کہ اپنی ذات سے بے عطائے غیر ہو ، اور عطائی کہ اللہ عزوجل کا عطیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع