30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اجل فخر المتکلمین علامۃ الوری فخر الدین رازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے افادہ فرمائی ، اور امام جلال الدین سیوطی اور علامہ محقق سنوی و علامہ تلمسانی شارح شفا و امام ابن حجر مکی و علامہ محمد زرقانی شارح مواہب وغیرہم اکابر نے اس کی تائید و تصویب کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۲۴۹۔ الدر المنثور للسیوطی، ۳/۹۲۴ ٭ الحاوی للفتاوی للسیوطی، ۲/۳۶۸
(۱) قیامت تک کی تمام چیزیں حضور کے پیش نظر ہیں
۳۲۵۰۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ان اللہ عزوجل قدر رفع لی الدنیا فانا انظر الیہا و الی ما ہو کائن فیہا الی یوم ا لقیامۃ کانما انظر الی کفی ہذہ ، جلیان من امر اللہ عزوجل جلاہ لنبیہ کما جلالہ للنبیین قبلہ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :ـ بیشک یقینا اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے دنیا اٹھالی تو میں اسے اور اس میں قیامت تک جو کچھ ہونے والا ہے میرے لئے تمام چیزیں روشن ہیںجیسے دیگر انبیاء کے لئے روشن فرمائیں ۔
{۳} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اس حدیث سے روشن ہے کہ جو کچھ سماوات و ارض میں ہے اور جو قیامت تک ہوگااس سب کا علم اگلے انبیائے کرام علیہم السلام کو بھی عطا ہوا تھا اور حضرت عزت عز جلالہ نے اس تمام کان و ما یکون کو اپنے ان محبوبوں کے پیش نظر فرما دیا ۔ مثلا ً مشرق سے مغرب تک سماک سے سمک تک ارض سے فلک تک اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے سیدنا ابراہیم خلیل علیہ الصلوٰۃ و التسلیم ہزارہا برس پہلے اس سب کو ایسا دیکھ رہے تھے گویا اس وقت ہر جگہ موجود ہیں ۔ ایمانی نگاہ میں یہ نہ قدرت الہی پر دشوار اور نہ عزت وو جاہت انبیاء کے مقابل بسیار مگر معترض بیچارے جن کے یہاں خداہی کی حقیقت اتنی ہو کہ ایک پیڑ کے پتے گن دئے وہ آپ ہی ان حدیثوں کو شرک اکبر کہنا چاہیں اور جو ائمۂ کرام و علمائے اعلام ان سے سند لائے ، انہیں مقبول مسلم رکھتے آئے ، جیسے امام خاتم الحفاظ جلال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع