دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

میں انکار نکالے ۔

       اے عزیز!  چشم خردبین میں سرمۂ انصاف لگا اور گوش قبول سے پنبۂ اعتساف نکال، پھر یہ تمام اہل  اسلام بلکہ ہر مذہب و ملت کے عقلاء سے پوچھنا ، پھر اگر ایک منصف ذی عقل بھی تجھ سے کہہ دے یہ نشر محاسن و تکثیر مدائح نہ دوستی کا مقتضی نہ رد فضائل و نفی کمالات غلامی کے خلاف ، تو تجھے اختیار ہے ،ورنہ خدا و رسول سے شرما اور اس حرکت بے جا سے باز آ، یقین جان

لے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خوبیاں تیرے مٹائے نہ مٹیں گی ۔

       جان برادر! اپنے  ایمان پر رحم کر، سمجھ ، دیکھ کہ خدا سے کسی کا کیا بس چلے گا اور جس کی شان وہ بڑھائے اس کوئی گھٹا سکتا ہے ؟ آئندہ تجھے اختیار ہے ، ہدایت کا فضل ِالٰہی پر مدار ہے۔

                                                نفی انفیٔ ۶۷ تا ۶۸

       (۹) حضور ہمیشہ   پاک اصلاب میں منتقل ہوتے رہے

 ۳۲۴۹۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : لم یزل اللہ ینقلنی من الاصلاب الطیبۃ الطاہرۃ مصفی مہذبا ، لا تتشعب شعبتان الا کنت فی خیرہما۔وفی روایۃ ، من اصلاب الطاہرین الی ارحام الطاہرات۔ و فی روایۃ من الاصلاب الکریمۃ و الارحام الطاہرۃ حتی اخرجنی من بین ابوی۔

       حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول ا،للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہمیشہ اللہ تعالیٰ مجھے پاک ستھری پشتوں میں نقل فرماتا رہا صاف ستھرا آراستہ ، جب دو شاخیں پیدا ہوتیں میں بہتر شاخ  میںتھا ۔ ایک روایت میں ہے، میں ہمیشہ پاک مردوں کی پشتوں سے پاک بیبیوں کے  پیٹوں میں   منتقل ہوتا رہا ۔ایک روایت میں یوں ہے کہ ہمیشہ اللہ عزوجل مجھے کرم والی پشتوں اور طہارت والے شکموں میں نقل فرماتا رہا یہاں تک کہ مجھے میرے ماں باپ سے پیدا کیا ۔

{۵} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

       تو ضرور ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے آبائے کرام طاہرین و امہات کرائمہ طاہرات سب اہل ایمان و  توحیدہوں کہ   بنص قرآن عظیم کسی کافرو کافرہ کے لئے  کرم و طہارت  سے  حصہ نہیں ۔یہ دلیل امام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن