30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قلم، دوسرے سے لوح، تیسرے سے عرش بنایا ، پھر چوتھے کے چار حصہ کئے ، پہلے سے فرشتگان حامل عرش ، دوسرے سے کرسی ، تیسرے سے باقی ملائکہ پیداکئے ۔پھر چوتھے کے چار حصے کئے، پہلے سے
آسمان ، دوسرے سے زمین ، تیسرے سے بہشت ودوزخ بنائے ۔پھر چوتھے کے چارحصے کئے ۔الی آخر الحدیث
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۲۳۸۔ المواہب اللدنیہ للقسطلانی، ۱/۵۵ ٭ شرح المواہب للزرقانی، ۱/۵۵
مدارج النبوۃ للمحدث الدہلوی، ۲/۲ ٭ تاریخ الخمیس للددیار البکری، ۱/۲۲
{۱} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہ حدیث امام بیہقی نے بھی دلائل النبوۃ میں بنحوہ روایت کی۔
اجلۂ ائمہ دین مثل امام قسطلانی موہب لدنیہ ، اور امام ابن حجر مکی افضل القریٰ ،اور علامہ فاسی مطالع المسرات ، اور علامہ زرقانی شرح مواہب ، اور علامہ دیار بکری خمیس ، اور شیخ محقق دہلوی مدارج النبوۃ میں اس حدیث سے استناد اور اس پر تعویل و اعتماد فرماتے ہیں ۔
بالجملہ وہ تلقی امت بالقبول کا منصب جلیل پائے ہوئے ہے ، تو بلا شبہ حدیث حسن صالح مقبول معتمد ہے ، تلقی علماء بالقبول وہ شیٔ عظیم ہے جس کے بعد ملاحظہ سند کی حاجت نہیں رہتی ، بلکہ سند ضعیف بھی ہو تو حرج نہیں کرتی ، کما بیناہ فی منیر العین فی حکم تقبیل الابہامین۔
لا جرم علامہ محقق عارف باللہ سیدی عبدالغنی نابلسی قدس سرہ القدسی حدیقہ ندیہ شرح طریقۂ محمدیہ میں فرماتے ہیں ۔
قد خلق کل شیٔ من نورہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کما ورد بہ لحدیث الصحیح۔
بیشک ہر چیز نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نور سے بنی جیسا کہ حدیث صحیح اس معنی میں وارد ہوئی ۔
ذکرہ فی المبحث الثانی بعد النوع الستین من آفات اللسان فی مسئلۃ ذم الطعام ۔
مطالع المسرات شرح دلائل الخیرات میں ہے ۔
قد قال الاشعری انہ تعالیٰ نور لیس کالانوار و الروح النبویۃ القدسیۃ لمعۃ من نورہ ، و الملائکۃ شرر تلک الانوار ، و قال صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اول ما خلق اللہ نوری ، و من نوری خلق کل شیٔ و غیرہ فیما فی معناہ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع