30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عرض کی : جب تو نے مجھے اپنے دست قدرت سے بنایا اور مجھ میں اپنی روح ڈالی تو میں نے اپنا سر اٹھایا ، دیکھا عرش کے پایوں پر لکھا تھا ، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، جل جلالہ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، تو میں نے جانا کہ تو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۲۳۲۔ المستدرک للحاکم، ۲/۶۷۲ ٭ دلائل النبوۃ للبیہقی، ۵/۴۸۹
کنز العمال للمتقی، ۳۲۱۳۸، ۱۱/۴۵۵ ٭ البدایۃ والنہایۃ لا بن کثیر، ۱/۸۱
تاریخ دمشق لا بن عساکر، ۲/۱۴۷ ٭ الاحافات السنیۃ، ۲۵۶
نے اپنے نام کے ساتھ اسی کا نام ملایا ہے جو تجھے تمام مخلوق سے پیارا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے آدم! تو نے سچ کہا: بیشک وہ مجھے تمام جہان سے زیادہ پیارا ہے ، اب کہ تو نے اس کے حق کا وسیلہ کرکے مجھ سے مانگا تو میں تیری مغفرت کر تا ہوں ، اور اگر محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نہ ہوتے تو میں تیری مغفرت کرتا اور نہ تجھے بناتا ۔
بیہقی اور طبرانی کی روایت میں ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے عرض کی : میں نے ہر جگہ جنت میں ، لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، لکھا دیکھا ، تو جانا کہ وہ تیری بارگاہ میں تمام مخلوق سے زیادہ پیارا ہے اور عزت والا ۔ آجر ی کی روایت میں ہے ، مجھے یقین ہوا کہ کسی کا رتبہ تیرے نزدیک اس سے بڑا نہیں جس کا نام تو نے اپنے نام کے ساتھ رکھا ۔
{۴} امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
میرے نزدیک یہ حدیث حسن کے درجہ سے کم نہیں ۔
(۱۹) قیامت میں سب سے پہلے ندا حضور کو ہوگی
۳۲۳۳۔ عن حذیفۃ بن الیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : یجمع اللہ تعالی الناس فی صعید واحد فلا تکلم نفس، فاول مدعو محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فیقول : لبیک و سعدیک و الخیر فی یدیک ۔
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ روز قیامت لوگوں کو ایک میدان میں جمع فرمائے گا تو کوئی کلام نہ کرے گا ، سب سے پہلے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع