30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۸۲۸۔ التفسیر لابن جریر، ۳/۳۳۲
لم یبعث اللہ عزوجل نبیا آدم فمن بعدہ الا اخذ علیہ العہد فی محمد ، لئن بعث و ہوحی لیؤمنن بہ و لینصرنہ ، و یامرہ فیاخذ العہد علی قومہ ۔
امیر المؤمنین مولی ا لمسلمین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخر تک جتنے انبیاء بھیجے سب سے محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بارے میں عہد لیا کہ اگر یہ اس نبی کی زندگی میں مبعوث ہوں تو وہ ان پر ایمان لائے ا ور ان کی مدد فرمائے ۔ اور اپنی امت سے اس مضمون کا عہد لے ۔
۲۸۲۹۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : ثم ذکر ما اخذ علیہم ، یعنی علی اہل الکتاب ، و علی انبیائہم من المیثاق بتصدیقہ یعنی بتصدیق محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا جائہم و اقرار ہم بہ علی انفسہم ، فقال : و اذ اخذ اللہ میثاق النبیین لما آتیتکم من کتاب و حکمۃ ، الی آخرالآیۃ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پھراس عہد میثاق کا ذکر فرمایاجو اہل کتاب اور ان کے انبیائے کرام علیہم الصلوۃ و السلام سے لیا گیا تھا کہ جب نبی آخر الزماں حضور احمد مجتبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مبعوث ہوں اور وہ ان کے زمانہ میں موجود ہوں تو سب ان کی نبوت و رسالت کی تصدیق کریں اور اقرار کریں ، لہذا للہ تعالیٰ کا فرمان مقدس ہے و اذ اخذ الآیۃ ۔ ۱۲م تجلی الیقین ص ۱۵
]۵[ امام حمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
بلکہ امام زرکشی وحافظ عماد بن کثیر و امام الحفاظ و علامہ ابن حجر عسقلانی نے اسے صحیح بخاری کی طرف نسبت کیا ، و اللہ تعالیٰ اعلم
اس عہد ربانی کے مطابق ہمیشہ حضرات انبیاء علیہم الصلوٰۃ و الثناء نشر مناقب و ذکر مناصب حضور سید المرسلین صلوۃ اللہ و سلامہ علیہ وعلیہم اجمعین سے رطب اللسان رہتے ، اور اپنی پاک مبارک مجالس و محافل ملائک منزل کو حضور کی یاد و مدح سے زینت دیتے ، اور اپنی امتوں سے حضور پر نور پر ایمان لانے اور مدد کرنے کا عہد لیتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع