دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

       مولا نا فاضل علی قاری شرح شفا میں علامہ تلمسانی سے ناقل حضرت عبد اللہ بن عباس  رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے روایت کی ، حضور سید المرسلین  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جبرئیل نے  مجھے آکر یوں سلام کیا ۔

       السلام علیک یا اول ، السلام علیک یا آخر، السلام علیک یا ظاہر ،

 

السلام علیک یا باطن ۔

       میں نے کہا: اے جبرئیل ! یہ تو خالق کی صفتیں ہیں ، مخلوق کو کیوں کر مل سکتی ہیں ، عرض کی میں نے خدا کے حکم سے حضور کو یوں سلام کیا ہے ۔ اس نے حضور کو ان صفتوں سے فضیلت اور تمام انبیاء و مرسلین پر خصوصیت بخشی ہے ، اپنے نا م و صفت سے حضور کے لئے  نام و صفت مشتق فرمائے ہیں ۔ حضور کا اول نام رکھا کہ حضور سب انبیاء سے آفرینش میں مقدم ہیں اور آخر اس لئے کہ ظہور میں سے سب سے موخر اور آخر امم کی طرف خاتم الانبیاء ہیں ، اور  باطن اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضورکے باپ آدم کی پیدائش سے دو ہزار برس پہلے ساق عرش پر سرخ نور سے اپنے نام کے ساتھ حضور کا نام لکھا  اور مجھے حضور پر درود بھیجنے کا حکم دیا ، میں نے ہزار سال حضور پر دورد بھیجی  یہاں تک کہ حق  جل و علا نے حضور کو مبعوث فرمایا : خوشخبری دینے اور ڈر سنانے کے لئے  ، اور اللہ تعالیٰ کی طرف اس کے حکم سے بلانے والے  اور چراغ تاباں ،اور ظاہر اس لئے   حضور کا نام رکھا کہ اس نے اس زمانہ میں حضور کو تمام ادیان پر غلبہ دیا ، اور حضور کا شرف و فضل سب اہل آسمان و زمین پر آشکارا کیا۔

       تو ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے حضو ر پر درود نہ بھیجی ، اللہ تعالیٰ حضور پر درود بھیجے ، حضور کا رب محمود ہے اور حضور محمد ، اور حضورکا رب  اول و آخر و ظاہر  باطن ہے ، اور حضور اول و آخر و ظاہر و باطن ہیں ۔ یہ عظیم بشارت سن کر حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :

       الحمد للہ الذی فضلنی علی جمیع النبین حتی فی اسمی و صفتی،

       حمد اس خدا کو جس نے مجھے تمام انبیاء پر فضیلت دی یہاں کہ میرے نام اور صفت میں  ؎۔

       ہکذا نقل و قال  روی التلمسانی عن ابن عباس ، وظاہرہ انہ اخرجہ  بسندہ الی ابن عباس ، فان ذلک  ہو الذی یدل علیہ روی ، کما فی الزرقانی  و اللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم          تجلی الیقین ص ۱۵۱

۷۔ حضور کے لئے  انبیائے کرام سے عہد و میثاق

۲۸۲۸۔ عن امیر المؤمنین علی  بن ابی طالب کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم قال :

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن