30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں مسجد حرام میں حاضر تھا کہ یک شخص نماز پڑھنے آیا ، اس نے نماز میں اس طرح قرأ ت کی کہ میں اس سے واقف نہیں تھا ،دوسرا آیا اور اس نے دوسری طرح قرآن پڑھا ، جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو حضور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۲۰۴۔ الصحیح لمسلم، باب البروالصلۃ ،
۳۲۰۵۔ الصحیح لمسلم، باب بیان القرآن انزل علی سبعۃ احرف ، ۱/ ۲۷۳
المسند لا حمد بن حنبل، ۵/ ۱۲۷
نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور میں نے عرض کی : اس شخص نے یوں قرأت کی کہ میں اس کو نہیں جانتا اور دوسرا جو آیا تو اس نے اور دوسرے انداز میں قرآن پڑھا ،حضورنے ان دونوں سے پڑھوا کر سنا تو آ پ نے دونوں کی قرأت کو خوب بتایا ،حضرت ابی کہتے ہیں : میرے دل میں اس وقت تکذیب کا وسوسہ پیدا ہوا نہ ایسا جیسا کہ ایام جاہلیت میں تھا ، جب حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے میری یہ حالت ملاحظہ فرمائی تو میرے سینہ پر ہاتھ مارا جس سے میں پسینے پسینے ہوگیا ، خوف کی وجہ سے ایسا محسوس ہونے لگا کہ گویا میں خدا کی بارگا میں حاضر ہوں ۔فرمایا : اے ابی ! مجھے پہلے پہل اللہ کی طرف سے یہ حکم ملا تھا کہ میں قرآن کریم صرف ایک طرح پڑھا کروں ،میں نے خدا وند قدوس کی بارگاہ میں دعا کی : الہی ! میری امت پر آسانی فرما،لہذا دوبارہ حکم ملا کہ دوحرفوں یعنی دو طریقے سے تلاوت کرسکتا ہوں ،پھر میں نے دوسری مرتبہ عرض کی : الہی ! میری امت پر آسانی فرما، لہذا تیسری مرتبہ میں سات حرفوں یعنی سات قرأتوں کی مجھے اجازت ملی ، پھر ارشاد ربانی ہوا : اے محبوب ! تم نے جتنی مرتبہ اپنی امت کی آسانی کے لئے ہم سے عرض کی اتنی مرتبہ تمہاری دعائیں مقبول ہیں لہذا تم ہم سے دعا کرو ، میں نے چونکہ امت کے لئے تین مرتبہ عرض کی تھی لہذا میں نے دو مرتبہ اس طرح دعا کی ،الہی ! میری امت کو بخشدے ۔الہی ! میری امت کو بخشدے ،اور تیسری دعا میں نے اس دن کے لئے محفوظ رکھی ہے جس دن سب کو میری حاجت ہے یہاں تک کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوۃ والسلا م کو بھی۔ ۱۲م
(۴ ) سب سے پہلے حضور روضۂ انور سے اٹھیں گے
۳۲۰۶۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : انا اول الناس خروجا اذا بعثوا ، وانا قائد ھم اذا وفدوا ،وانا خطیبھم اذا انصتوا موانا مستشفعھم اذا جلسوا ، وانا مبشر ھم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع