30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استغناء وقناعت ،کہ جہال اس دعوی عظمی کو طلب دنیا پر محمول نہ کریں ۔
لا تمدن عینیک الی ما متعنا بہ ازواجا منھم ۔
جمال عدل ،کہ تثقیف وتادیب وتربیت امت میں جس کی رعایت کریں ۔
وان حکمت فاحکم بینہم بالقسط ۔
کمال عقل ،کہ اصل فضائل ومنبع فواضل ہے ۔لہذا عورت کبھی نبی نہ ہوئی ۔
وماارسلنامن قبلک الارجالا ۔
نہ کبھی اہل بادیہ وسکان دہ کو نبوت ملی کہ جفا وغلظت ان کی طینت ہوتی ہے ۔
الا رجالا نوحی الیھم من اہل القری ،ای اہل الامصار ۔
حدیث میں ہے ۔
۳۱۸۷ ۔ عن البراء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : من بدا جفا ۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بدوی کی جبلت میں شدت وغلظت ہوتی ہے ۔
اسی طرح نظافت نسب وحسن سیرت وصورت سبھی صفات جمیلہ کی حاجت ہے کہ ان کی کسی بات پر نکتہ چینی نہ ہو ۔ غرض یہ سب انہیں خزائن سے ہیں جو ان سلاطین حقیقت کو عطاہوئے ہیں ، پھر جسکی سلطنت عظیم اس کے خزائن عظیم ۔
حدیث میں ہے ۔
۳۱۸۸ ۔ عن ابی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ان اللہ تعالیٰ ینزل المعونۃ علی قدر المؤ نۃ ، وینزل الصبر علی قدر البلاء ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ اپنی مدد بندوں پر ان کی دشواریوں کے مطابق اتار تاہے، اور صبر آزمائشوں کے مطابق عنایت فرماتا ہے ۔۱۲م
تو ضرور ہوا کہ ہمارے حضور ان سب اخلاق فاضلہ و اوصاف کاملہ میں تمام انبیاسے اتم و اکمل اواعلی و اجل ہوں اسی لئے خود ارشاد فرماتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع