30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خامساً ۔ جتنا کام زیادہ اتناہی اس کے لئے سامان زیادہ ، نواب کو انتظام ریاست میں فوج وخزانہ اسی کے لائق درکار ۔اور بادشاہ عظیم خصوصاً سلطان ہفت اقلیم کو اس کے رتق وفتق اور نظم ونسق میں اسی کے موافق ۔اور یہاں سامان وہ تائید الہی وتربیت ربانی ہے جو حضرات انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام پر مبذول ہوئی ہے ،تو ضرور ہے کہ جو علوم ومعارف قلب اقدس پر القا ہوئے معارف وعلوم جمیع انبیاء سے اکثر واولیٰ ہوں ۔ افادہ الامام الحکیم الترمذی ونقلہ عنہ فی الکبیر الرازی ۔
اقول : پھر یہ بھی دیکھنا کہ انبیاء کو ادائے امانت و ابلاع رسالت میں کن باتوں کی حاجت ہوتی ہے ۔
حلم ،کہ گستاخی کفار پر تنگ دل نہ ہوں ۔
دع اذٰھم وتوکل علی اللہ ۔
صبر ، کہ ان کی اذیتوں سے گھبرا نہ جائیں ۔
فاصبرکما صبر اولوالعزم من الرسل ۔
تواضع ،کہ ان کی صحبت سے نفور نہ ہوں ۔
واخفض جناحک لمن اتبعک من المومنین ۔
رفق ولینت ،کہ قلوب ان کی طرف راغب ہوں ۔
فبما رحمۃ من اللہ لنت لھم الآیہ
رحمت،کہ واسطۂ افاضۂ خیرات ہوں ۔
رحمۃ للذین آمنوا منکم
شجاعت ،کہ کثرت اعداء کو خیال میں نہ لائیں ۔
انی لا یخاف لدی المرسلون ۔
جودو سخاوت ،کہ باعث تالیف قلوب ہوں ۔
فان الانسان عبید الاحسان ،وجبلت القلوب علی حب من احسن الیھا ۔
ولاتجعل یدک مغلولۃ الی عنقک ۔
عفوومغفرت ،کہ نادان جاہل فیض پاسکیں ۔
فاعف عنھم واصفح ،ان اللہ یحب المحسنین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع