30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۸۲۶۔ کنز العمال للمتقی، ۳۱۸۵۲، ۱۱/۳۹۷
جیسے زمین پر بیٹھتے ہیں ، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہاں اس کے قدم پڑتے ہیں جہاں نگاہ پہونچتی ، اس کی پیٹھ بھی خوب چوڑی تھی اور کان خوب لمبے تھے ، حضرت جبرئیل میرے ساتھ چلتے رہے یہاں تک کہ ہم بیت المقدس پہونچ گئے ، براق اپنی جگہ پر جاکر ٹھہر گیا اور میں نے اس کو وہاں ہی باندھ دیا ، یہ انبیائے کرام کی جائے نزول تھی اور سب حضرات میرے لئے جمع تھے ، میں نے حضرت ابراہیم ، حضرت موسی اور حضرت عیسی علیہم الصلوٰۃ و السلام کو دیکھا تو میں سمجھ گیا کہ ان کا کوئی امام ضرور ہوگا ۔ پھر حضرت جبرئیل نے میرا دست اقدس پکڑ کر مجھے امام بنایا ،میں نے ان کو نماز پڑھائی پھر آپس میں گفتگو شروع ہوئی ، میں نے ان سے سوال کیا تو عرض کرنے لگے ،
ہمیں اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید کے اعلان کے لئے مبعوث فرمایا : ۱۲م
۲۸۲۷۔ عن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اتی بالبراق لیلۃ اسری بہ ملجما مسرجا فاستصعب علیہ فقال لہ جبرئیل علیہ السلام : ابمحمد تفعل ہذا فما رکبک احداکرم علی اللہ منہ، قال فارفض عرقا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی ٔکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میںشب معراج براق لایا گیا جس کی لگام لگی تھی اور زین کسی تھی ،اس نے شوخی کی تو حضرت جبرئیل نے فرمایا : اے براق ! کیا تو محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ یہ شوخی کرتا ہے ۔ حالانکہ ایسا معزز و مکرم آج تک تجھ پر سوار نہیں ہوا ۔ یہ سن کر براق پسینہ پسینہ ہوگیا ۔ ۱۲م تجلی الیقین ص ۱۴۰
]۴[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
شفا شریف میں حدیث نقل فرمائی ۔
اطمع ان اکون اعظم الانبیاء اجرا یوم القیامۃ ۔
میں طمع کرتا ہوں کہ قیامت میں میر ا ثواب سب انبیاء سے زیادہ ہو ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع