30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قطعا ً صحیح تھی لہذا اس کافر کے بکنے کے بعد بھی چنداں لحاظ فرمایا گیا یہاں تک کہ طفیل بن سنجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ خواب دیکھا ،اور رویائے صادقہ القائے ملک ہوئے ہیں ،اب اس خیال کی زیادہ تقویت ہوئی اور ظاہر ہوا کہ بارگاہ عزت میں یہ ہی ٹھراہے کہ یہ لفط مخالفوں کاجائے پناہ ٹھرا ہے بدل دیاجائے ، جس طرح رب العزت نے راعنا کہنے سے منع فرمایا تھا ، کہ یہود عنود اسے اپنے مقصد مردود کا ذریعہ کرتے ہیں اور اس کی جگہ انظرنا ، کہنے کا ارشاد ہوا تھا ،ولہذا خواب میں کسی بندۂ صالح کو اعتراض کرتے نہ دیکھا کہ یوں تو بات فی نفسہ محل اعتراض ٹھرتی بلکہ خواب بھی دیکھا تو انہیں
یہودونصاری کواس امام الوہابیہ کے خیالوں کی طرح معترض دیکھا تاکہ ظاہر ہو کہ صرف دہن دوزی مخالفاں کی مصلحت داعی تبدیل لفظ ہے ۔
اب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خطبہ فرمایا اور ارشاد فرمایا : کہ یوں نہ کہو کہ اللہ ورسول چاہیں تو کام ہوگا بلکہ یوں کہو کہ اللہ پھر اللہ کا رسول چاہے تو کام ہوگا ۔ (پھر) کا لفظ کہنے سے وہ تو ہم مساوات کہ ان وہابی خیالات کے یہود ونصاری ، یایوں کہیئے کہ ان یہودی خیال کے وہابیوں کو گزرتا ہے باقی نہ رہے گا ۔ الحمد للہ علی تواتر اٰلائہ والصلوہ والسلام علی انبیائہ ۔
اہل انصاف ودین ملاحظہ فرمائیں کہ یہ تقریر منیر کہ فیض قدیر سے قلب فقیر پر القاہوئی کیسی واضح ومستیز ہے جسنے ان احادیث کو ایک مسلسل سلک گوہر میں منظوم کردیا اور تمام مدارج ومراتب مرتبہ کا بحمد اللہ تعالیٰ نورانی نقشہ کھینچ دیا ۔ الحمد للہ کہ یہ حدیث فہمی ہم اہل سنت ہی کا حصہ ہے وہابیہ وغیرھم بد مذہبوں کو اس سے کیا علاقہ ۔ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء واللہ ذوالفضل العظیم والحمد للہ رب العالمین ۔
عرض احادیث صحیحہ ثابۃ تو اس دروغ گو کوتا بخانہ پہونچا رہی ہیں ۔ رہی وہ روایت منقطعہ کہ اس نے ذکر کی اور یونہی روایت اعتبار للحادی ام المومنین صدیقہ سے کہ یہود کے اعتراض پر فرمایا : یوں نہ کہو بلکہ کہو : ماشاء اللہ وحدہ۔
اقول۔ اگر صحیح بھی ہو تو نہ ہمیں مضر نہ اسے مفید ۔کہ واؤ سے احتراز کی دو صورتیں ہیں ۔
اول ۔ تبدیل حرف ،جسکی طرف وہ احادیث صحیحہ ارشاد فرمارہی ہیں ،
دوم ۔ رأسا ترک عطف ،جسکا اس روایت میں ذکر آیا ۔ اب ایک صورت دوسری کی نافی ومنافی نہیں ،نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع