دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

سے  تبرک وتوسل انہیں اس قول پر باعث ہے اور بات فی نفسہ شرعا ممنوع نہیں کہ واؤ مطلق جمع کے لئے  ہے نہ مساوات اور نہ معیت کے واسطے ۔لہذا منع نہ فرماتے تھے ۔

          یہ نکتہ یاد رکھنے کا ہے کہ بعض بڑے لوگ بھی اس سے غافل رہے ،لہذا ان لوگوں نے ’’ ماشاء اللہ ثم شاء محمد رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، تو جائز قرار دیا لیکن  اسی جملہ کو ’ثم ، کے بجائے ’ واؤ ، کے ذریعہ استعمال کرنے کو شرک جلی قراردیا ، حالانکہ ان کی یہ بات اسی وقت درست ہوسکتی جبکہ ’واؤ ، بمعنی استواء وبرابری ہو اور یہ بلاشبہ باطل ہے ۔

           ا للہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔

              ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی،  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

           نیز فرماتا ہے : اغنھم اللہ ورسولہ ۔ اور اس کے علاوہ بھی بے شمار مثالیں ہیں جو واؤ کو مطلق جمع کے معنی میں ہونے کو ثابت وظاہر کرتی ہیں ۔

           اس کے باوجود  بحمدہ تعالیٰ ان کا قول وہ نہیں جسکو وہابیہ ناپاک گروہ نے بیان کیا کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے  مشیت ثابت کرناہی شرک ہے جیسا کہ ان کے امام مہلک نے بیان کیااور آ پ سب سن چکے ۔کہ کہتا ہے :

                مشیت خاص اللہ کی شان ہے اس میں کسی مخلوق کو دخل نہیں ، رسول کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔                                                  تفویہ

          اگر ایسا ہی تھا اور ان وہابیہ کا مذہب ہی درست ہوتا تو حضور نبی کریم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مطلق مشیت کو شرک فرماتے خواہ اس کو ’واؤ کے ذریعہ استعمال کریں یا ’ ثم ‘ کے ذریعہ ۔جیسا کہ ہم بتا چکے ۔کہ حضور نے ’ثم ، کے ذریعہ جواز کا بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا :

          اللہ جل جلا لہ نے چاہا پھر اس کے رسول محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے چاہا ۔کہا کرو ۔

           بالجملہ جب  اس یہودی خبیث نے جس کے خیالات امام الوہابیہ کے مثل تھے اعتراض کیا اور معاذ اللہ شرک کا الزام دیا ،حضور اقدس  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی رائے کریم کا زیادہ رجحان اسی طرف ہوا کہ ایسے لفظ کو جس میں احمق بد عقل مخالف جائے طعن جانے دوسرے سہل لفظ سے بدلدیا جائے کہ صحابہ کرام کا مطلب تبرک وتوسل بر قرار رہے اور مخالف کج فہم کو گنجائش نہ ملے ،مگر یہ بات طرز عبارت کے ایک گونہ آداب سے تھی معناً تو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن