دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

موقع پر جمع فرمانا ان دونوں کے درمیان تنافی ہے ۔حالانکہ آپ نے دیکھ لیا کہ دونوں میں تنافی نہیں ،نیز خطبہ میں ضمائر کاترک واجب نہیں ،اور ضمیر کے مقام پر اسم ظاہر کو لانا بھی وضاحت کے لئے شرط نہیں ۔

          ہاں اضمار کو اظہار مقصود میں وہاں مخل سمجھا جاتا ہے جہاں التباس کاخوف ہو اور یہاں ایسا نہیں ۔تو یہاں بصورت  ضمیر تثنیہ  ذکر کرنا اس بات کا سبب کیسے ہو جائیگا کہ حضور اس کی مذمت فرمائیں اور اس کو مجلس سے بر خاست فرمادیں ،حالانکہ خود آپ کلام میں ایجاز کو پسند فرماتے جبکہ مقاصد کو سمجھانے میں خلل انداز نہ ہو ۔

 

          حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے کہ نماز خوب طویل کرو اور خطبے چھوٹے پڑھو ۔ بعض بیان جادو کا اثر رکھتے ہیں ۔

         اب جبکہ ابوداؤد شریف سے یہ ثبوت مل گیا کہ حضور نے خود یہ طریقہ خطبہ ہی میں استعمال فرمایا تو امام نووی کی توجیہ اب قابل قبول نہ رہی ،چھٹکارہ کی راہ یہ ہی ہے کہ ہماری ذکر کردہ توجیہ کو تسلیم کیا جائے ۔ والحمد للہ علی التوفیق ۔ 

                                                الامن والعلی   ۲۰۵

    (۷۰ )اللہ ورسول چاہیں تو یہ کام ہوجائے ‘‘اس قول کی تحقیق

  ۳۱۷۲۔ عن حذیفۃ بن الیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : ان رجلا من المسلمین رأی فی النوم انہ لقی رجلا من اھل الکتاب فقال : نعم القوم انتم ، لو لا انکم مشرکون تقولون ماشاء اللہ وشاء محمد   صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  ،وذکر ذلک للنبی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فقال ؛ اما واللہ ! ان کنت لا عرفھا لکم ، قولوا : ماشاء اللہ ثم ماشاء اللہ محمد  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔

          حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اہل اسلام سے کسی صاحب کو خواب میں ایک کتابی ملا ،و ہ بو لا : تم بہت خوب لوگ ہو اگر شرک نہ کرتے ،تم کہتے ہو جو چاہے اللہ اور چاہیں محمد   صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان مسلم نے یہ خواب سید عالم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے عرض کی : فرمایا: سنتے ہو خدا کی قسم! تمہاری اس بات پر مجھے بھی خیال گذر تا تھا ،یوں کہا کرو جو چاہے اللہ پھر جو چاہیں محمد  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔

 ۳۱۷۳۔ عن عبد اللہ  بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال : قال رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اذا حلف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن