30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاکم غیر محکوم ۔
نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صاحب امرو نہی ہونے کے یہ معنی ہیں کہ حضور حاکم ہیں حضور کے سوا عالم میں کوئی حاکم نہیں ،نہ وہ کسی کے محکوم ۔صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
الامن والعلی ۲۰۰
(۶۹)خدا اور رسول کو ایک ضمیر تثنیہ میں جمع کرنے کا حکم
۳۱۷۰ ۔ عن عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : خطب رجل عند رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فقال : من یطع اللہ ورسولہ فقد رشد ،ومن یعصھما فقد غوی ۔
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے سامنے خطبہ پڑھا اور اس میں یہ لفظ کہے ،من یطع اللہ ورسولہ فقد رشد ومن یعصھما فقد غوی ،جس نے اللہ ورسول کی اطاعت کی اس نے راہ پائی اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا ۔سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا براخطیب ہے ،تو یوں کہہ : کہ جس نے اللہ ورسول کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا ۔
ابو داؤد کی روایت میں ہے ۔
قال : قم ،او قال : اذھب فبئس الخطیب انت ۔
سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : اٹھ ، یا فرمایا : چلاجا ، کہ تو برا خطیب ہے ۔
قاضی عیاض وغیرہ ایک جماعت علماکا ارشاد ہے ۔
انما انکر علیہ تشریکہ فی الضمیر المقتضی للتسویۃ ،وامرہ بالعطف تعظیما للہ تعالی بتقدیم اسمہ ۔
یعنی سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس خطیب کا اللہ ورسول کا ایک ضمیر تثنیہ میں جمع کرنا پسند نہ فرمایا کہ اس میںبرابر ی کا وہم نہ ہوجائے ،اور حکم دیا کہ یوں کہے : جس نے اللہ ورسول کی نافرمانی کی ،جس میں اللہ عزوجل کانام اقدس نام پاک رسول اللہ سے تعظیما مقدم رہے ،حالانکہ حدیث میں خود ہے ۔
۳۱۷۱۔ عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم من یطع اللہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع