دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

غافل ۔                                       تفویہ

          مسلمانو ! للہ انصاف ،  یہ اس کس ناکس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے فضائل جمیلہ وکمالات رفعیہ ودرجات منیعہ جن میں زید و عمر کی کیا گنتی انبیاء ومرسلین وملائکہ مقربین علیھم الصلوۃ والتسلیم کا بھی حصہ نہیں ،سب ایک لخت اڑا دیئے ۔ سب لوگوں سے حضور سید عالم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا امتیاز صرف دربارۂ احکام رکھا اور وہ بھی اتنا کہ حضور واقف ہیں اور لوگ غافل ،تو انبیاء سے تو کچھ امتیاز رہاہی نہیں کہ وہ بھی واقف  میں غافل نہیں ،اور

 امتیوں سے بھی امتیاز اتنے ہی دیر تک ہے کہ وہ غافل رہیں ،واقف ہوجائیں تو کچھ امتیاز نہیں،کہ اب وقوف وغفلت کاتفاوت نہ رہا اور امتیاز اس میں منحصر تھا ،انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

          مسلمانو ! دیکھا ‘ یہ حاصل ہے اس شخص کے دین کا یہ پچھلا کلمہ ہے محمد رسول اللہ  پر اس کے ایمان کا جس پر اس نے خاتمہ کیا ۔

          حالانکہ واللہ دربارۂ احکام بھی صرف اتناہی امتیاز نہیں بلکہ حضور حاکم ہیں ،صاحب فرمان ہیں ،مالک افتراض ہیں ،والی تحریم ہیں ، سن او سرکش ! احکام سے اپنے   نزدیک واقف توتوبھی ہے ،پھرتجھے کوئی کہے گا کہ شریعت کے فرائض تیرے فرض کئے ہوئے ہیں ؟ شرع کے محرمات تونے حرام کئے ہیں ؟ جن پر زکوۃ نہیں انہیں تو نے معاف کردیا ہے ؟شریعت کا راستہ تیرامقررکیا ہوا ہے ؟ شرائع میں تیرے احکام بھی ہیں ؟ اور وہ احکام احکام خدا کے مثل مساوی ہیں ؟           مگر محمد رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے  یہ سب باتیں کہی جاتی ہیں ،خود محمد رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہیں ،لہذا فقیر نے صرف اسی قسم احا دیث پر اقتصار کیا اور بفضلہ تعالیٰ  اپنا نیزۂ خارا گزار وآہن گزار ان گستاخان چشم بند ودہن باز کے دل وجگر کے پار کردیا ۔ وللہ الحمد

           اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں علامہ شہاب خفاجی پر کہ نسیم الریاض شرح شفائے قاضی عیاض میں قصیدہ بردہ شریف کے اس شعر کی شرح میں۔

           نبیناالآمر الناھی فلا احد ۔ ابر فی قول لامنہ  ولانعم۔

                ہمارے نبی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم صاحب  امرو نہی ہیں تو ان سے زیادہ ہاں اور نہ کے فرمانے میں کوئی سچا نہیں ۔فرماتے ہیں ۔ 

                   معنی نبینا الآمر الخ ۔ انہ لا حاکم سواہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فھو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن