30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳۱۶۰۔ المسند لا حمد بن حنبل ، ۴/ ۳۸۷ ٭ کشف الخفا للعجلونی، ۱/ ۸۶
المصنف لا بن ابی شیبۃ ۸/ ۱۰۸ ٭
۳۱۶۱۔ المسند لا حمد بن حنبل، ۴/ ۲۱۶ ٭
۳۱۶۲۔ کنز العمال للمتقی ،۲۴۳۹۶ ، ۸/ ۶۱۳ ٭
۳۱۶۳۔ المستدرک للحاکم ، ۱/ ۴۲۱ ٭
۳۱۶۴۔ المسند لا حمد بن حنبل ، ۴/ ۳۰۳ ٭
علیہ وسلم نے ہمیں گوبر اورمینگنی سے استنجا کرنے سے منع فرمایا ۔
۳۱۶۵ ۔عن جابربن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال: نھانا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان ندخل علی المغیبات ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیں ان عورتوں کے پاس جانے سے منع فرمایا جنکے شوہر گھروں میں نہ ہوں ۔
۳۱۶۶ ۔ عن جابربن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال : نھی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان تزوج المرأۃ علی عمتھا او علی خالتھا ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ایک وقت میں بیوی کے ساتھ اس کی پھوپھی یاخالہ سے بھی نکاح کرے ۔
۳۱۶۷ ۔عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنھماقال : نھانارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان نطرق النساء ،ثم طرقنا ھن بعد ۔
حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم عورتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں اور پھر ان کے لئے راستے ہموار کریں ۔
۳۱۶۸ ۔ عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال : نھانا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عن الطروق اذا جئنامن السفر ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے سفر سے واپسی کے وقت رات میں آنے سے منع فرمایا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع