30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳۱۴۸۔ السنن للدارقطنی ، ۲/ ۸۸ ٭ الجامع الصغیر للسیوطی ، ۲/ ۵۶۶
۳۱۴۹۔ حلیۃ الاولیاء لا بی نعیم، ۴/ ۹۳ ٭ المسند للعقیلی ، ۳/ ۴۵۸
الکامل لا بن عدی ، ٭ الجامع الصغیر للسیوطی ، ۲/ ۵۶۶
۳۱۵۰۔ السنن لا بی داؤد باب النھی عن البول فی الجحر ، ۱/ ۵
الجامع الصغیر للسیوطی، ۲/ ۵۶۶ ٭
۳۱۵۱۔ المعجم الکبیر للطبرانی ، ۱۰/ ۸۹ ٭
۳۱۵۲ ۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال : نھی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان یضحی لیلا ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے رات میں قربانی کرنے سے منع فرمایا ۔
۳۱۵۳ ۔ عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال : نھی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان یصافح المشرکون او یکنوا ،او یرحب بھم ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مشرکین سے مصافحہ ،ان کی تعظیم کے پیش نظر کنیت سے پکارنا اور مرحبا کہنے سے منع فرمایا ۔
۳۱۵۴۔ عن علی بن الحسین رضی اللہ تعالیٰ عنھما مرسلا قال : نھی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان تسترالجدر ۔
حضرت علی بن حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مرسلا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دیواروں پر پردہ ڈالنے سے منع فرمایا ۔
۳۱۵۵ ۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال : تراء ی الناس الھلال، فاخبرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم انی رأیتہ فصام رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وامر الناس بالصیام ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خبر دی گئی کہ لوگوں نے چاند دیکھ لیا ہے اور میں نے بھی ، تو حضور نے روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حکم فرمایا ۔
۳۱۵۶ ۔ عن امیر المؤمنین عمربن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : سمعت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع