دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 

 

 

 اقدس  کو خوب مزید ستھرا کردوں ، اورسینہ کشادہ کردوں۔ پھر بطن پاک کو چاک کیا اور قلب اطہر کو تین مرتبہ دھو یا ۔(پھر کچھ حدیث بیان فرمائی )اور فرمایا میری ملاقات حضرات انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام سے ہوئی ا وران سب نے اپنے رب کی خوب حمد و ثنا بیان فرمائی ۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا : تمام خوبیاں اس اللہ کے لئے  جن نے مجھے خلیل فرمایا اور عظیم ملک عطا کیا ، میرے لئے ایسی امت بنائی جو میرے تابعدار اور اللہ تعالیٰ  کے فرمانبردار ۔ مجھے اللہ تعالیٰ نے آگ سے  بچایا اور مجھ پر اس کو ٹھندا اور سلامتی والا بنادیا۔ پھر حضرت  موسی  علیہ الصلوٰ ۃ  والسلام نے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان فرمائی اور کہا : تمام خوبیاں اس اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے شرف ہم کلامی سے مشرف فرمایا اور آل فرعون کو بحر قلزم میں میرے ہی ذریعہ ہلاک فرمایا اور بنی اسرائیل کو نجات بخشی ، میری امت سے ایک ایسی قوم بھی پیدا فرمائی جو سیدھا راستہ دکھاتی اور حق پر ثابت قدم  رہتی ۔ پھر حضرت داؤد  علیہ الصلوٰۃ و السلام نے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا : تمام خوبیاں اس اللہ کے لئے  جس نے مجھے  عظیم ملک عطا فرمایا او ر زبور شریف کا علم بخشا، لوہے کو میرے ہاتھ میں نرم کیا اور پہاڑوں اور پرندوں کو میرا مطیع بنایا کہ میرے  ساتھ صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر تے ،مجھے نبوت عطا فرمائی اور فصاحت کلام سے معزز کیا ۔ یعنی حق و باطل میں فیصلہ کرنے والا کلام۔ پھر حضرت سلیمان علیہ الصلوٰۃ و السلا م نے اپنے رب کی حمد وثنا بیان فرمائی ،تمام خوبیاں اس اللہ تعالیٰ کے لئے  جس نے ہواؤں کو میرے تابع کیا ، شیاطین میرے تابع فرمان رہتے میں جو  چاہتا ہوں ان سے بناتے  ہیں پختہ عمارتیں، مجسمے، بڑے بڑے لگن جیسے حوض ہوں اور بھاری دیگیں جو چولہوں پر جمی رہتیں ،اور مجھے پرندوں کی بولیاں سکھائیں ، اور ہر چیز میں مجھے فضیلت بخشی ، میرے تابع  کیا  شیاطین ،انسانوں اور پرندوں کے لشکر کو ، بہت سے مومن بندوں پر مجھے فضیلت  بخشی ، مجھے ایسی سلطنت بخشی جو میرے بعد کسی کو عطانہ فرمائی اور میری بادشاہت مرے حق میں ایسی مبارک فرمائی کہ مجھ سے اس کا حساب نہ ہوگا ۔ پھر حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ و  السلام نے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان کی تو  فرمایا: تما م خوبیاں اس اللہ کے لئے  جس نے مجھے اپنا مبارک کلمہ فرمایا ور مجھے حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ و السلام کے مثل پیدا فرمایا کہ ان کی تخلیق بغیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن