30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لتومنن بہ و لتنصرن میں مذکور ہوا ۔
تذئیل : بعض رویات میں ہے
حق عزجلالہ اپنے حبیب کریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم سے ارشاد فرماتا ہے :
یا محمد ! انت نوری نوری و سر سری ، وکنوز ہدایتی و خزائن معرفتی، جعلت فداً لک ملکی من العرش الی ما تحت الارضین ، کلہم یطلبون رضاتی ، و ان اطلب رضاک یا محمد!
اے محمد ! تو میرے نور کا نور ہے ، اور میرے راز کا راز اور میری ہدایت کی کان ، اور میری معرفت کے خزانے ، میں نے اپنا ملک عرش سے لیکر تحت الثری تک سب تجھ پر قربان کر دیا۔ عالم میں جو کوئی ہے سب میری رضا چاہتے اور میں تیری رضا چاہتا ہوں ۔ اے محمد !
اللہم رب محمد صل علی محمد وعلی آل محمد ، اسئالک برضاک عن محمد ، و رضا عنک ان ترضی عنا محمدا، ترضی عنا بمحمد، آمین ، الہ محمد و صل علی محمد و آل محمد و بارک وسلم ۔ تجلی الیقین ص ۸۵
۲۸۲۲۔ عن ابی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : حمد الانبیاء ربہم واثنو ا علیہ، ثم ذکروا فضائلہم و مناقبہم ، فقال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : کلکم اثنی علی ربہ و انی مثن علی ربی ، الحمد للہ الذی ارسلنی رحمۃ للعالمین ، و کافۃ للناس بشیرا ونذیرا ، و انزل علیّ القرآن فیہ تبیان لکل شیٔ ، و جعل امتی خیر امۃ اخرجت للناس ، و جعل امتی امۃ و سطا ، و جعل امتی ہم الاولون و الآخرون ، و شرح لی صدری ، و وضع عنی و زری ، و رفع لی ذکری ، و جعلنی فاتحا و خاتما۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰہ و السلام نے اپنے رب کی حمد و ثنا کی اور اپنے فضائل جلیلہ کے خطبے پڑھے ، سب کے بعد حضور پر نور خاتم النبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سب نے اپنے رب کی ثنا کی اور اب میں اپنے رب کی ثنا کرتا ہوں ، حمد اس خدا کو جس نے مجھے تمام جہان کے لئے رحمت بھیجا اور کافۂ ناس کا رسول بنایا ، خوش خبری دیتا ، اور ڈر سناتا ، اور مجھ پر قرآن اتار ا، اس میں ہر چیز کا روشن بیان ہے ، اور میری امت سب امتوں سے بہتر اور امت عادل ، اور زمانہ میں موخر اور مرتبہ میں مقدم اور میرے لئے میرا ذکر بلند کیا اور مجھے فاتح باب رسالت و خاتم دور نبوت کیا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع