30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میرا عدل ظاہر کرے گا، اور انہیں نیک باتوں پر تاکیدیں فرمائے گا ، بے جانہ ہنسے گا ، اور بازاروں میں اس کی آواز نہ سنی جائے گی ، اندھی آنکھیں اور بہرے کان کھولد ے گا ۔ اور غافل
دلوں کو زندہ کرے گا ، میں جو اسے عطا کروں گا وہ کسی کو نہ دوں گا ، مشفح اللہ کی نئی حمد کرے گا ۔
مشفح ہمارے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نام اور محمد ، ہم وزن اورہم معنی ہے ۔
یعنی بکثرت اور بار بار سراہا گیا ۔
علامہ قاضی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مطالع المسرات شرح دلائل الخیرات میں چند آیات تورایت نقل فرمائیں جن میں حق سبحانہ و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
یا موسی ! احمد نی اذا مننت علیک مع کلامی ایاک بالایمان باحمد و لو لم تقبل الایمان باحمد ما جاو رتنی فی داری ، و لا تنعمت فی جنتی ، یا موسی ! من لم یومن باحمد من جمیع المرسلین و لم یصدقہ و لم یشتق الیہ کانت حسناتہ مردودۃ علیہ ، و منعتہ حفظ الحکمۃ ولاا دخل فی قلبہ نور الہدی ، و امحو اسمہ من النبوۃ یا موسی ! من آمن باحمد و صدقہ اولئک ہم الفائزون، و من کفر باحمدوکذبہ من جمیع خلقی اولئک ہم الخاسرون اولئک ہم النادمون، اولئک ہم الغافلون ۔
اے موسی ! میری حمد بجالا جبکہ میں نے تجھ پر احسان کیا ، کہ اپنی ہم کلامی کے ساتھ تجھے احمد پر ایمان عطا فرمایا۔ اور اگر تو احمد پر ایمان لانا نہ مانتا میرے گھر میں مجھ سے قرب نہ پاتا ۔ نہ میری جنت میں چین کرتا ، اے موسی !تمام مرسلین سے جو کوئی احمد پر ایمان نہ لائے اور اس کی تصدیق نہ کرے اور اسکا مشتاق نہ ہو اس کی نیکیاں مردود ہونگی اور اسے حکمت کے حفظ سے روک دوں گا۔ اور اس کے دل میں ہدایت کا نور نہ ڈالوں گا ۔ اور اسکا نام دفتر انبیاء سے مٹا دوں گا،اے موسی ! جو احمد پر ایمان لائے اور اس کی تصدیق کرے وہی ہیں مراد کو پہونچنے والے ۔ اور میری تمام مخلوق میں جس نے احمد سے انکار اور اس کی تکذیب کی وہی ہیں زیاں کار ، وہی ہیں پشیماں ، وہی ہیں بے خبر ،
الحمد للہ، یہ آیتیں خوب ظاہر فرماتی ہیں اس عہد و پیمان کو جو آیت کریمہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع