30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
المسند لا حمد بن حنبل ، ۲/ ۲۵۹ ٭ الترغیب والترہیب للمنذری ، ۱/ ۱۶۳
تعالیٰ علیہ وسلم : لولا ان اشق علی امتی لامرتھم عند کل صلوۃ بوضو ء ،ومع کل وضوء بسواک ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : امت پر دشواری کا لحاظ نہ ہوتو میں ان پر فرض کردوں کہ ہر نماز کے وقت وضو کریں اور ہر وضو کے ساتھ مسواک کریں ۔
] ۴۳[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
علماء فرماتے ہیں : یہ حدیث متواتر ہے ۔ تیسر وغیرہ میں اس کی تصریح ہے ۔
اقول : امر دو قسم ہے ۔
اول حتمی ۔ جسکا حاصل ایجاب اور اس کی مخالفت معصیت ۔
وذلک قولہ تعالیٰ :
فلیحذر الذین یخالفون عن امر ہ
ڈریں وہ لوگ جو اس کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ۔
دوم ندبی ۔ جسکا حاصل ترغیب اور اس کے ترک میں وسعت ۔
وذلک قولہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
امرت بالسواک حتی خشیت ان یکتب علی ۔
مجھے مسواک کا حکم ملا یہا نتک کہ مجھے خوف ہو اکہ کہیں فرض ہوجائے ۔
امرندبی تو یہاں قطعا حاصل ہے تو ضرورنفی حتمی کی ہے ۔ امر حتمی بھی دو قسم ہے ۔
اول ظنی ۔ جسکا مفاد وجوب ۔
دوم قطعی جسکا مقتضی فرضیت ۔
ظنیت خواہ من جہۃ الروایۃ ہو یا من جہۃ الدلالت ، ہمارے حق میں ہوتی ہے ، حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علوم سب قطعی یقینی ہیںجن کے سرا پردۂ عزت کے گرد ظنون کو اصلا بارنہیں ،تو قسم واجب اصطلاحی حضور کے حق میں متحقق نہیں ،وہاں یا فرض ہے یا مندوب ، امام محقق علی الا طلاق نے فتح القدیر میں اس کی وضاحت فرمائی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع