دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

          السنن لا بن ماجہ ،             باب ماجاء  فی التوقیت علی المسح ،              ۱/ ۴۲

       نیز امام لشان یحی بن معین سے نقل کیا :

           یہ حدیث صحیح ہے ۔

           امام ترمذی نے اپنی روایت میں اگر چہ یہ زائد جملہ نقل نہیں فرمایا لیکن مخرج وسند متحد ہیں ۔ امام ابن دقیق نے اس حدیث کی تقویت میں طویل بحث کی ہے ، نیز امام زیلعی نے نصب الرایہ میں اس کو شرح وبسط سے بیان کیا ہے ، فراجعہ ان شئت ۔

          اس حدیث کی عدم صحت کے سلسلہ میں ایک بڑا شبہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ امام بخاری علیہ رحمۃ الباری نے فرمایا : میرے نزدیک یہ حدیث صحیح نہیں کہ عبد اللہ جدلی کا حضرت خزیمہ بن ثابت سے سماع ثابت نہیں ۔

           تو اس سلسلہ میں عرض ہے امام بخاری کی جانب سے یہ شکایت عموماً پائی جاتی ہے ،

کیونکہ ان کے نزدیک اتصال سند کے لئے  سماع شرط ہے خواہ ایک مرتبہ ہی ثابت ہو ۔

          لیکن صحیح مذھب جمہورہی ہے کہ فقط معاصرت ہی اتصال سند کے لئے  کافی ہے ، امام محقق علی الا طلاق نے فتح القدیر میں ،اور امام مسلم نے مقدمہ صحیح مسلم میں اس کی واضح طور پر تردید فرمائی ہے ۔ لاجرم امام بخاری کے شیخ امام الناقدین یحی بن معین نے ، اور امام بخاری کے شاگرد امام ترمذی نے اس کو صحیح کہا ۔

         اقول : اس کے علاوہ ایک خاص بات یہ بھی پیش نظر رہے کہ سماع ثابت نہ ہو نے سے صرف یہ ہی تو ہوگا کہ حدیث منقطع ہو جائیگی اور یہ کوئی جرح نہیں کہ یہ ہمارے یہاں نیز تمام محدیثین جو مرسل کو قبول کرتے ہیں مقبول ہے اور یہ ہی مذھب جمہور ہے ۔

           یہاں ابن حزم ظاہری کی بھنبھنا ہٹ پر بھی کان دھر نے کی ضرورت نہیں کہ اس نے تو امام جدلی کی روایت کو ہی غیر معتمد قراردیدیا ، یہ ابن حزم جرح وتنقید میں دو اندھوں یعنی سیلاب وآتشزد گی کی طرح ہے کہ اس نے تو امام ترمذی تک کو مجاہیل میں شمار کر ڈالا تھا ۔

           امام جدلی کی عظمت شان تو اس سے عیاں ہو جاتی ہے کہ علم حدیث کے دو عظیم امام احمد بن حنبل اور یحی بن معین ان کو ثقہ مانتے ہیں ۔ پھر ابن حزم ان حضرات کے سامنے کیا حیثیت رکھتا ہے ، یہ بے چارہ  تو اس سلسلہ میں اکیلا ہے کسی نے بھی اس جیسی با ت نہ کہی ۔ دیکھئے امام بخاری بھی جرح کر رہے ہیں تو صرف یہ ہی کہ امام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن