30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
السنن لا بی داؤد ، با ب الصلوۃ بعد العصر ، ۱/ ۱۸۰
الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھا فبلغتھا ماارسلونی ، فقالت : سل ام سلمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھا ، فخرجت الیھم فاخبرتھم بقولھا ، فردونی الی ام سلمۃ بمثل ماارسلونی بہ الی عائشۃ ، فقالت ام سلمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھا : سمعت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ینھی عنھا ، ثم رأیتہ یصلیھما حین صلی العصر ، ثم دخل علی و عندی نسوۃ من بنی حرام من الانصار ،فارسلت الیہ الجاریۃ فقلت : قومی بجنبہ قولی لہ تقول لک ام سلمۃ : یارسول اللہ ! سمعتک تنھی عن ھاتین الرکعتین واراک تصلیھما ،فان اشار بیدی فاستاخری عنہ ، ففعلت الجاریۃ فاشار بیدہ فاستا خرت عنہ ،فلما انصرف قال : یا ابنۃ ابی امیۃ ! سألت عن الرکعتین بعد العصر وانہ اتانی ناس من عبد القیس فشغلونی عن الرکعتین بعد الظھر فھما ھاتان۔
حضرت کریب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس حضرت مسور بن مخرمہ اور حضرت عبد الرحمن بن ازہررضی اللہ تعالیٰ عنہم نے مجھے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں بھیجا اور کہا : جاؤ ان کو ہمار ا سلام عرض کرنا اور عصر کے بعد دو رکعت نماز نفل کے بارے میں پوچھنا ،کہ ہمیں معلوم ہوا کہ آپ عصر کے بعد دو رکعتیں ادا کرتی ہیں حالانکہ ہمیں یہ حدیث پہونچی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اس نماز سے منع فرماتے تھے ۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں : میں ان دو رکعتوں کے پڑھنے پر حضرت فاروق اعظم کی موجود گی میں لوگوں کو مارتا تھا ۔ حضرت کریب کہتے ہیں : میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی خدمت میں پہونچا اور ان حضرات کا پیغام پہونچایا ، ام المومنین نے فرمایا : جاؤ اس سلسلہ میں ام سلمہ سے پوچھو ،میں نے واپس آکر ان حضرات کو بتایا تو وہی پیغام لیکر مجھے ام المومنین حضرت ام سلمہ کے پاس بھیجا ۔ ام سلمہ نے فرمایا : میں نے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ان دورکعتوں سے روکتے ہوئے سنا تھا لیکن ایک مرتبہ عصر کے بعد میں نے آپ کو پڑھتے بھی دیکھا ،اس وقت میرے یہاں قبیلہ بنو حرام کی کچھ انصاری عورتیں آئی ہوئی تھیں ،لہذا میں نے ایک لونڈی سے کہا: حضور کے پاس جاؤ اور آپ کے پہلو میں کھڑے ہوکر عرض کرو : ام سلمہ عرض کرتی ہیں کہ یارسول اللہ ! میں نے تو ان دو رکعتوں کی ممانعت سنی تھی اور اب میں آپ کو پڑھتے دیکھ رہی ہوں ، اگر حضور اشارے سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع