دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

          الدر المنثور  للسیوطی ،       ۲/ ۸۶     ٭

 

 

  حضرت عثمان غزوۂ بدر میں شریک نہیں تھے ، فرمایا : ہاں ، پھر دریافت کیا ، کیا آپکے علم میں ہے کہ حضرت عثمان بیعت رضوان کے موقع پر موجود نہ تھے ؟ فرمایا : ہاں ، اس نے یہ تمام جوابات سنکر کہا  اللہ اکبر ،        حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا : ٹھریئے ، میں ان تمام واقعات کی حقیقت تمہیں سناتاہوں ۔ سنو ! جنگ احد سے فرار ہو جانے کامعاملہ یہ ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف فرمادیا اور بخشدیا ۔غزوۂ بدر میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپکے نکاح میں تھیں اور اس وقت بیمار تھیں ، لہذا خود حضور نے ان سے فرمایا تھا تمہارے لئے وہی ثواب

وہی حصہ ہے جو شریک ہونے والوں کے لئے  ہے ۔

       رہا بیعت رضوان کا قصہ تو سنو ! مکہ مکرمہ کی سر زمین پر حضرت عثمان سے بڑھکر کوئی دوسرا معزز ہوتا تو رسول اللہ   صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ان کی جگہ اہل مکہ کے پاس اس کو بھیجتے  تو بیعت رضوان کا واقعہ ان کے مکہ مکرمہ تشریف لے جانے کے بعد پیش آیا (بلکہ اس بیعت کا سبب ہی حضرت عثمان کا مکہ مکرمہ میں دیر تک ٹہرے رہنا تھا جس سے غلط افواہ پھیل گئی اور لوگ بے چین ہو گئے تھے )حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس وقت اپنے داہنے دست اقدس کے بارے میں فرمایا تھا : یہ عثمان کا ہاتھ ہے ۔ پھر دوسرے مبارک ہاتھ پر رکھ کر فرمایا : یہ

عثمان کی بیعت ہے ۔

          یہ تفصیل بیان فرماکر حضرت عبد اللہ بن عمر نے فرمایا : اے مصری ! یہ معلومات اپنے سامنے رکھنا اور دوسروں کے شکوک و شبہات دور کرنے کے لئے  ان کو یہ بتاتے رہنا ۔

           اس حدیث سے ثابت کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ثواب جہاد بھی عطا فرمایا اور مال غنیمت میں حصہ بھی ، یہ حضرت عثمان غنی کی  خصوصیت تھی حالانکہ جو حاضر جہاد نہ ہو غنیمت میں اسکا حصہ نہیں ۔ سنن ابی داؤد میں انہیں حضرت ابن عمر سے ہے ۔

 ۳۰۱۰۔عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : ان رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قام یعنی یوم بدر فقال : ان عثمان انطلق فی حاجۃ اللہ ورسولہ ، وانی ابایع لہ فضرب لہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن