30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دلوائی کہ حضور اقدس صلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۰۰۸۔ کنز العمال للمتقی ، ۳۷۸۵۴، ۱۴/ ۲۹
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے امیرالمومنین سے ارشاد فرمایا : عنقریب میرے بعد تمہارے ایک لڑکا ہوگا میں نے اسے اپنے نام وکنیت دونوں عطا فرمادیئے اور اس کے بعد میرے کسی اور امتی کو حلال نہیں ۔
]۳۸[امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہ مولی علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے لئے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے رخصت تھی ۔
شیخ محقق اشعۃ اللمعات میں فرماتے ہیں :۔
اس مسئلہ میں علمائے کرام کے متعدد اقوال ہیں ، لیکن صحیح قول یہ ہے کہ حضور کے نام پر نام رکھنا جائز ہی نہیں بلکہ مستحب ہے ، لیکن کنیت درست نہیں ، اسی طرح نام و کنیت دونوں کا جمع کرنا بطریق اولی ممنوع ہے ہاں حضرت علی کے لئے دونوں کا اجتماع جائز تھا جو دوسرے کے لئے نہیں ۔
تنویر الابصار میں ہے ۔ لیکن
جسکا نام محمد ہو اس کو ابو القاسم کنیت رکھنا جائز ہے ۔
درمختار میں اس کی وجہ یوں بیان ہوئی: ۔
نام وکنیت کے جمع کرنے کی ممانعت منسوخ ہوچکی ،حضرت علی کا دونوں کو جمع کرنا اس نسخ کی دلیل ہے ۔
اقول : یہاں منسوخ کس طرح قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ خود نص حدیث سے ثابت ہورہاہے کہ یہ رخصت حضرت علی کے لئے خود حضور کی جانب سے تھی اور دوسروں کے لئے ناجائز ۔
یہاں مزید تفصیل بھی کی جاسکتی ہے لیکن اس کی گنجائش نہیں ۔ ایک خاص بات اور پیش نظر رہے کہ حضور تاکید فرمارہے ہیں کہ لڑکا ہوگا ، وہابیہ کے دین میں پیٹ کاحال بتانا کہ نر ہے یامادہ شرک اکبر ہے ،ان بد مذہبوں نے شرک سے حضور کو بھی نہ بخشا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع