30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! بیشک بعینہ کتاب اللہ میں یونہی صفت
لکھی ہے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور ان کی امت ، اور انبیا ئے سابقین اور ان کی امتوں کی ، گویا تو نے تورات میں پڑھ کر بیان کیا۔
امام قسطلانی مواہب لدنیہ و منح محمدیہ میں رسالۂ میلاد امام علامہ ابن طغر بک سے ناقل ، مروی ہوا کہ آدم علیہ السلام نے عرض کی : الہی تو نے میری کنیت ابو محمد کس لئے رکھی ؟ حکم ہوا، اے آدم! اپنا سر اٹھا ، آدم علیہ الصلوٰۃ و السلام نے سر اٹھایا ۔ سر اپا پردۂ عرش میں محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نور نظر آیا ،عرض کی: الہی! یہ نور کیسا ہے ؟ فرمایا:
ہذا نور نبی من ذریتک اسم فی السماء احمد ، و فی الارض محمد ، لولاہ ما خلقتک و لا خلقت سماء و لاارض۔
یہ نور ایک نبی کا ہے تیری ذریت یعنی اولاد سے اس کا نام آسمان میں احمد ہے اور زمین میں محمد، اگر وہ نہ ہوتا میں تجھے نہ بناتا ، اور نہ آسمان و زمین کو پیدا کرتا ۔صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔
نیز مواہب میں ہے ۔
مروی ہوا جب آدم علیہ الصلوٰۃ و السلام جنت سے باہر آئے ۔ ساق عرش اور ہر مقام بہشت میں نام پاک محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نام الہی سے ملا ہو الکھا دیکھا ۔ عرض کی : الہی ! یہ محمد کون ہیں؟ فرمایا :
ہذا ولدک الذی لولاہ ما خلقتک ۔
یہ تیرا بیٹا ہے ، یہ اگر نہ ہوتا میں تجھے نہ بناتا ۔
عرض کی : الہی ! اس بیٹے کی حرمت سے اس باپ پر رحم فرما ۔ ارشا د ہوا: اے آدم ! اگر تو محمد کے وسیلے سے تمام اہل آسمان و زمین کی شفاعت کر تا ہم قبول فرماتے ۔صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
امام ابن سبع و علامہ غرفی سیدنا مولا علی کرم اللہ تعالٰٰ وجہہ الکریم سے ناقل :۔
ان اللہ تعالٰی قال لنبیہ : من اجلک اسطح البطحاء و اموج ا لموج ، وارفع
السماء و اجعل الثواب و العقاب ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع