30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۹۹۸۔ الصحیح لمسلم ، باب تغلیظ تحریم الجماع فی نہار رمضان ، ۱/ ۳۵۵
السنن لا بی داؤد ، باب کفارۃ من اتی اہلہ فی رمضان ، ۱/ ۲۳۵
میں اپنی بیوی سے قربت کربیٹھا ، فرمایا : صدقہ کر ، بولا : یارسول اللہ ! میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ،فرمایا : اچھا بیٹھ جا ، اتنے میں ایک مرد اپنے گدھے پر کھانا لاد کر حاضر ہوا ، فرمایا : کہاں ہے بربادی والا؟، وہ شخص حاضر ہو اتو فرمایا: یہ کھانا صدقہ کردو ، بولا : یارسول اللہ ! کیا میں اپنے اھل خانہ کے علاوہ پر صدقہ کروں ، قسم خدا کی ! میرے گھر والے خود فاقہ سے ہیں اور ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ، فرمایا : اچھا تو تم کھالو ۔ ۱۲م
۲۹۹۹۔ عن امیر المؤمنین علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :کلہ انت وعیالک فقد کفر اللہ عنک ۔
امیر المؤمنین حضرت مولی علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا : تو اور تیرے اھل و عیال یہ خرمے کھا لیں کہ اللہ تعالیٰ نے تیری طرف سے کفارہ ا دا فرمادیا ۔
] ۳۷[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
مسلمانو !گناہ کا ایسا کفارہ کسی نے بھی سنا ہوگا ، سوادو من خرمے سرکار سے عطا ہوتے ہیں کہ آپ کھا لو کفارہ ہو گیا ۔ واللہ ! یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ رحمت ہے کہ سزا کو انعام سے بدل دے ، ہاں ہاں یہ بارگاہ بیکس پناہ ’’فاؤ لئک یبد ل اللہ سیئاتہم حسنات ‘‘کی خلافت کبری ہے ، ان کی ایک نگاہ کرم کبائر کو حسنات کردیتی ہے ۔ جب تو ارحم الراحمین جل جلا لہ نے گنہگاروں خطاواروں تباہکاروں کو ان کا دروازہ بتایا کہ ۔
ولو انہم اذظلموا انفسہم جاؤک الآیۃ ۔
گنہگار تیرے دربار میں حاضر ہوکر معافی چاہیں اور تو شفا عت فرمائے تو خدا کو توبہ کرنے والا مہر بان پائیں ۔ والحمد للہ رب العٰلمین ۔
ہدایہ میں ہے ، فرمایا :
کل انت وعیالک تجزئک ولا تجزیٔ احدا بعد ک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع