دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

          کنز العمال  للمتقی ،  ۱۱۸۷۰،  ۵/ ۲۰       ٭          فتح الباری للعسقلانی ،                                                       ۱۲/ ۲۶۰

          الدر المنثور  للسیوطی ،           ۲/ ۵۵          ٭

 بارے میں سوال نہ کرو کہ اگر اسکا حکم تمہارے لئے ظاہر کیاجائے تو تمہیں نا پسند ہو ۔ ۱۲م

   ۲۹۸۴۔عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قالوایارسول اللہ ! الحج فی کل عام ؟ قال : ولوقلت : نعم ، لوجبت ، ولووجبت لم تقوموابہا ، ولولم تقوموا بہا عذبتم ۔

                  حضرت انس  بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کی : یارسول اللہ ! کیا حج ہر سال فرض ہے ؟ فرمایا : اگر میں ہاں کہہ دیتا تو ہرسال فرض ہوجاتا ، اورہرسال فرض ہوجاتا تو تم اس کو ادا نہیں کرپاتے اور جب تم ادا نہیں کر پاتے تو عذاب میں مبتلا ہوتے ۔

 ]                   ۳۱[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

           حضور کے فرمان اقدس کا مطلب یہ ہے کہ جس بات میں میں تم پر وجوب یا حرمت کا حکم نہ کروں اسے کھود کھود کر نہ پوچھو کہ پھر واجب  یا حرام کا حکم فرمادوں تو تم پر تنگی ہوجائے، یہاں سے یہ بھی ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے جس بات کا نہ حکم دیا نہ منع کیا وہ مباح وبلا حرج ہے ۔

           و ہابی اسی اصل اصیل سے جاہل ہوکر ہر جگہ پوچھتے ہیں ، خدا ورسول نے اسکا     کہاں حکم دیا ہے ؟ ان احمقوں کو اتناہی جواب کافی ہے کہ خدا ورسول نے کہاں منع کیا ہے ، جب نہ حکم دیا نہ منع کیا تو جواز رہا ، تم جو ایسے کاموںکو منع کرتے ہو اللہ ورسول  پر افتراء کرتے بلکہ خود شارع بنتے ہو کہ شارع صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے تو منع کیانہیں اور تم منع کر رہے ہو ۔

           مجلس میلاد مبارک ، قیام ، فاتحہ اور سوم وغیرہا مسائل بدعت وہابیہ سب اسی اصل سے طے ہوجاتے ہیں ۔ اعلیٰ حضرت ، حجۃ الخلف خاتم المحققین سیدنا الوالدقدس سرہ الماجد نے کتاب مستطاب اصول الرشاد لقمع مبانی الفساد میں اسکا بیان اعلیٰ درجہ کا روشن فرمایا ۔ فنور اللہ

منزلہ واکرم عند ہ نزلہ ، آمین ،

                   امام قسطلانی مواہب لدنیہ شریف میں فرماتے ہیں :۔

             من خصائصہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  انہ کان یخص من شاء بماشاء

من الاحکام ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن