دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

          نصب الرایۃ  للزیلعی ،         ۳۱۴۲     ٭          مجمع الزوائد  للہیثمی ،       ۳/ ۲۸۳

                      ]۳۰[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

           ائمۂ محققین تصریح فرماتے ہیں : کہ احکام شریعت حضور سید عالم  صلی اللہ     تعالیٰ علیہ وسلم  کے سپرد ہیں جو بات چاہیں واجب کردیں جو چاہیں ناجائز فرمادیں ۔

        آیت کریمہ ۔  قاتلوا الذین لایؤمنون باللہ ولا بالیوم الآخر ولا یحرمون ما حرم اللہ ورسولہ ۔

                   لڑو ان سے جو ایمان نہیں لائے اللہ اور نہ پچھلے دن پر ، اور حرام نہیں مانتے اس چیز کو جسے حرام کردیا ہے اللہ اور اس کے رسول محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ۔

           آیت کریمہ ۔ماکان لمؤمن ولا مؤمنۃ اذا قضی اللہ ورسولہ امرا ان یکون لہم  الخیرۃ من امرہم ، ومن یعص اللہ ورسولہ فقد ضل ضلالامبینا۔

            نہیں پہونچتا کسی مسلمان مرد نہ کسی مسلمان عورت کو کہ جب حکم کردیں اللہ و رسول کسی بات کا کہ انہیں کچھ اختیار ہے اپنے معاملہ کا ، اور جو حکم نہ مانے اللہ ورسول کا تو وہ صریح گمراہی میں بھٹکا ۔

          یہاں سے ائمۂ مفسرین فرماتے ہیں : حضور سید المرسلین  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے قبل طلوع آفتاب اسلام زیدبن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مول لے کر آزاد کردیا تھا اور متبنی بنا دیا تھا ، حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہ حضور سید عالم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کی پھوپھی امیہ بنت عبدالمطلب کی بیٹی تھیں سید عالم  صلی اللہ تعالیٰ     علیہ وسلم  نے انہیں حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح کا پیام دیا ، اول تو راضی ہوئیں اس گمان سے کہ حضور اپنے لئے خواستگاری فرماتے ہیں ، جب معلوم ہو ا کہ زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے  طلب ہے انکار کیا اور عرض کر بھیجا کہ یارسول اللہ !میں حضور کی پھوپھی کی بیٹی ہوں، ایسے شخص کے ساتھ اپنا نکاح پسند نہیں کرتی ، ان کے بھائی عبد اللہ بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اسی بنا پر انکار کیا ، اس پر یہ آیت کریمہ اتری ، اسے سنکر دونوں بھائی بہن رضی اللہ تعالیٰ عنہما تائب ہوئے اور نکاح ہوگیا ۔

         ظاہر ہے کہ کسی عورت پر اللہ عزوجل کی طرف سے فرض نہیں کہ فلاں سے نکاح پر خواہی نخواہی راضی ہو جائے ،خصوصاً جبکہ وہ اسکا کفو نہ ہو ، خصوصاً جبکہ عورت کی      شرافت خاندانی کواکب ثریا سے بھی بلندوبالا ہو ،  بایں ہمہ اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کا دیا ہوا پیام نہ ماننے پر رب العزت جل جلالہ نے بعینہ وہی الفاظ ارشاد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن