30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الحمد للہ ، قرآن عظیم نے کیسی تکذیب فرمائی اما م وہابیہ کے اس حصر کی۔
پیغمبر خد انے بیان کر دیا کہ مجھ کو نہ قدرت ہے نہ کچھ غیب دانی ، میری قدرت کا حال تو یہ ہے کہ اپنی جان تک کے نفع نقصان کا مالک نہیں تو دوسرے کو کیا کر سکوں ، غرض کہ کچھ قدرت مجھ میںنہیں فقط پیغمبری کا مجھ کو دعوی ہے اور پیغمبر کا اتنا ہی کام ہے کہ برے کام پر ڈرا دیوے اور بھلے کام پر خوشخبری سنا دیوے ، دل میں یقین ڈال دینا میرا کام نہیں ، انبیا میں اس بات کی کچھ بڑائی نہیں کہ اللہ نے عالم میں تصرف کی کچھ قدرت دی ہو کہ مرادیں پوری کر دیں یا فتح و شکست دے دیویں یا غنی کر دیویں یا کسی کے دل میں ایمان ڈال دیویں ، ان باتوں میں سب بندے بڑے اور چھوٹے برابر ہیں ۔ عاجز اور بے اختیار ۔
ملخلصا تفویۃ الایمان
مسلمانو! اس گمراہ کے ان الفاظ کو دیکھواور ان آیتوں حدیثوں سے کہ اب تک گزریں ملاؤ ، دیکھو یہ کس قدر شدت سے خدا و رسول کو جھٹلا رہا ہے ، خیر اسے اس کی عاقبت کے حوالے کیجئے، شکر اس اکرم الاکرمین کا بجا لایئے جس نے ہمیں ایسے کریم اکرم دائم الکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ایمان دلوایا ، ان کے کرم سے امید و اثق ہے کہ
بعونہ تعالیٰ محظوظ بھی رہے ۔
تو نے اسلام دیا تونے جماعت میں لیا
تو کریم ، اب کوئی پھر تا ہے عطیہ تیرا
ہاں یہ ضرور ہے کہ عطائے ذاتی خاصہ خدا ہے ، انک لا تھدی من اجببت ، وغیرہا میں اسی کا تذکرہ ہے ، کچھ ایمان کے ساتھ خاص نہیں پیسہ کوڑی بے عطائے خدا کوئی بھی اپنی ذات سے نہیں دے سکتا ۔
تا خدا نہ دہد سلیماں کے دہد
یہ ہی فرق ہے جسے گم کر کے تم ہر جگہ بہکے ، ، اور افتؤ منون ببعض الکتاب و تکفرون ببعض ، میں داخل ہوئے ۔
نسأل اللہ العافیۃ وتمام العاقبۃ و دوام العافبۃ والحمدللہ رب العالمین۔
الامن والعلی ۱۵۷ تا ۱۷۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع