30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمارے رسول ان کے پاس آئے انہیں موت دینے کو ۔
آیت ۴۔ ولو تری اذ یتوفی الذین کفروا الملائکۃ ۔
کاش تم دیکھو جب کافروں کو موت دیتے ہیں فرشتے ۔
آیت ۵۔ ان الخزی الیوم والسوء علی الکافرین تتوفتہم الملائکۃ ظالمی انفسہم ۔
بیشک ّآج کے دن رسوائی اور مصیبت کافروں پر ہے جنہیں موت فرشتے دیتے ہیں
اس حال میں کہ وہ اپنی جانوں پر ستم ڈھائے ہوئے ہیں ۔
آیت ۶۔ کذلک یجزی اللہ المتقین الذین تتوفتہم الملائکۃ طیبین ۔
ایسا ہی بدلہ دیتا ہے اللہ پرہیز گاروں کو جنہیں موت فرشتے دیتے ہیں پاکیزہ حالت میں ۔
جعلنا اللہ منہم بفضل رحمتہ بہم، آمین
آیت ۷۔ الٓرٰ ْ کتاب انزلناہ الیک لیخرج الناس من الظلمات الی النور باذن ربہم الی صراط العزیز الحمید ۔
یہ کتا ب ہم نے تمہاری طرف اتاری تاکہ تم اے نبی لوگوں کو اندھیر یوں سے نکال لو روشنی کی طرف، ان کے رب کی پروانگی سے غالب ،سرا ہے گئے کی راہ کی طرف۔
آیت ۸۔ ولقد ارسلنا موسی بآیتنا ان اخرج قومک من الظلمات الی النور۔
اور بیشک بالیقین ہم نے موسی کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا کہ اے موسی ! تو نکال لے اپنی قوم کو اندھیریوں سے روشنی کی طرف ۔
اقول : اندھیر یاں کفر و ضلالت ہیں اور روشنی ایمان وہدایت، جسے غالب سراہے گئے
کی راہ فرمایا ۔ اور ایمان و کفر میں واسطہ نہیں، ایک سے نکالنا قطعاً دوسرے میں داخل کرنا ہے ، تو آیات کریمہ صاف ارشاد فرمارہی ہیں کہ بنی اسرائیل کو موسی علیہ الصلوۃ والسلام، نے کفر سے نکالا اور ایمان کی روشنی دیدی ۔ اس امت کو مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کفر سے چھڑاتے ایمان عطا فرماتے ہیں ، اگر انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کا یہ کام نہ ہوتا ، انہیں اس کی طاقت نہ ہوتی تو رب عزوجل کا انہیں یہ حکم فرمانا کہ کفر سے نکال لو معاذاللہ تکلیف مالا یطاق تھا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع