30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی تعظیم سے اللہ خوش ہوتا ہے ہر طرح شرک ثابت ہوتا ہے ۔ تفویہ
تو ذاتی عطائی کا تفرقہ دین نجدیت میں قیامت کا تفرقہ ڈال دے گا وہ کہہ چکا ۔
نہیں حکم کسی کا سوائے اللہ کے۔اس نے تو یہ ہی حکم کیا ہے کہ کسی کو اس کے سوا مت مانو ۔ تفویہ
جب رسول کو ماننے ہی کی نہ ٹھری تو رسول کا حاکم ماننا اور فرائض و محرمات کو رسول کے لئے فرض و حرام کر دینے سے جاننا کیوں کر شرک نہ ہوگا ۔ غرض وہ اپنی پکی دھن کا پکا ہے ، ولہذا محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کس قدر تاکید شدید سے مدینہ طیبہ کے گردپیش کے جنگل کا ادب فرض کیا اور اس میں شکار وغیرہ منع فرمایا، مگر جو ارشاد ہوا کہ مدینے کو حرم میں کرتا ہوں ،اس چوئی کے موحد نے کہ جا بجا کہتا ہے :
خدا کے سوا کسی کو نہ مانو۔تفویۃ
صاف صاف حکم شرک جڑدیا ، اور اللہ تعالیٰ واحد قہار کے غضب کا کچھ خیال نہ کیا۔
وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون ۔
تو مناسب ہوا کہ بعض احادیث وہ بھی ذکر کی جائیں جن میں احکام تشریعیہ کی اسناد صریح ہے ۔ نیز اس قسم کی خاص چند آیتوں کا ذکر بھی محمود اگر چہ استیعاب نہ آیات میں منظور اور نہ احادیث میں مقدور۔
واللہ الہادی الی منائر النور ۔
ہم پہلے چند آیتیں قسم اول یعنی احکام تکوینیہ کی تلاوت کرتے ہیں پھر احکام تشریعیہ کا بیان آیات و احادیث سے مسلسل رہے ، وباللہ التوفیق ۔
آیت: ان کل نفس لما علیہا حافظ ۔
کوئی جان نہیں جس پر ایک نگہبان متعین نہ ہو۔ یعنی ملائکہ ہر شخص کے حافظ و نگہبان رہتے ہیں ۔
آیت : ۲۔ ان الذین توفتہم الملائکۃ ۔
بیشک وہ لوگ جنہیں موت دی فرشتوں نے ۔
آیت ۳۔ جاء تہم رسلنا یتو فو نہم ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع