دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

شرک ثابت ہے۔

           سبحان اللہ !  نا معقول  باتیں  کرنا  بھی جزو  ایمان نجدیہ ہے ، بلکہ سچ  پوچھو تو اسکا  تمام ایمان اسی قدر ہے، وہ تو خیر  یہ ہوگئی  کہ مجتہد  الطائفہ  کو یہ عبارت لکھتے وقت آیت کریمہ ۔

        ’’ فلا  رفث  ولا فسوق ولا جدال  فی الحج ‘‘

                    پوری یاد نہ آئی ورنہ راہ مدینہ میں  فسق و فجور  کرتے چلنا بھی فرض کہہ  دیتا ، وہ بھی ایسا

کہ جو وہاں  فسق سے باز  آئے مشرک  ہوجائے ، ولا حول  ولا قوۃ الا باللہ  العلی العظیم ۔

          حضرات نجدیہ !  خدا را انصاف ،  کیا افعال عبادت سے بچنا انبیاء  و اولیاء ہی کے معاملہ  سے خاص ہے، آپس میں  ایکدوسرے کے ساتھ شرک کے کام جائز ہیں ؟ نہیں جو شرک ہے ہر غیر خدا کے ساتھ شرک ہے ، تو آپ حضرات اپنے کسی نذیر  بشیر ، یا پیر فقیر  یا مرید رشید ، یا دوست عزیز  کے یہاں  جایا  کیجئے  تو راستے میں لڑتے  جھگڑتے ، ایکدوسرے کا سر پھوڑتے  ماتھا رگڑتے  چلا کیجئے ، ورنہ دیکھو کھلم کھلا مشرک ہو جاو گے ،

       ہز گز مغفرت کی بو نہ پاؤگے کہ تم نے غیر حج کی راہ میں ان باتوں سے بچ کر وہ کام کیا جو اللہ  نے ا پنی عبادت کے لئے  اپنے بندوں کو بتا یا  تھا ، اور اس جوتی پیزار  میں یہ نفع  کیسا ہے

کہ ایک کام میں تین مزے۔

           جدال ہونا  تو خود ظاہر ،اور جب بلاوجہ ہے تو فسوق  بھی  ظاہر اور رفث کے معنی  ہر نا معقول بات کے ٹھرے تو وہ بھی حاصل ، ایک ہی بات میں ایمان  نجدیت  کے تینوں  رکن کامل ،

ولا حول ولا قوۃ  الا باللہ  العلی العظیم ۔

           الحمد للہ ، خامہ ٔ  برق بار رضا خرمن  سو زئی نجدیت  میں سب  سے نرالا  رنگ رکھتا ہے ۔ 

والحمدللہ رب العالمین ۔

         اقول و باللہ  التوفیق ، احکام  الٰہیہ دو قسم ہیں ۔

       اول تکوینیہ : مثل احیاء و اما تت، قضائے حاجت  و دفع  مصیبت ، عطائے دولت ،

رزق ، نعمت ،فتح  اور شکست  وغیرہا عالم کے بند وبست ۔

        دوم تشریعیہ :  کہ کسی  فعل کو فرض  یا حرام  یا واجب  یا مکروہ یا مستحب یا مباح  کر دینا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن