30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عزوجل کے وہ خلیفہ اعظم ہیں کہ حق جل و علا نے اپنے کرم کے خزانے ، اپنی نعمتوں کے خوان سب ان کے ہاتھوں کے مطیع اور ان کے ارادے کے زیر فرمان کر دئیے جسے چاہتے ہیں عطا فرماتے ہیں ، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
ان مباحث قدسیہ کے جانفزا بیان فقیر کے رسالہ سلطنت المصطفی فی ملکوت کل الوری ، میں بکثرت ہیں ،وللہ الحمد۔ الامن والعلی ۱۲۹
(۳۸) حضور نے پیمانہ رزق میں برکت عطا فرمادی
۲۹۴۴۔ عن عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : غلا السعر بالمدینۃ فاشتد الجہد ، فقال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : اصبروا وابشروا ، فانی قد بارکت علی صاعکم و مدکم وکلوا ولا تتفرقوا فان طعام الواحد یکفی الاثنین وطعام الاثنین یکفی الاربعۃ ، وطعام الاربعۃ یکفی الخمسۃ و الستتۃ ، و ان
البرکۃ فی الجماعۃ ،فمن صبر علی ،لاوائہا و شدتہا کنت لہ شفیعا و شہید ا یوم القیامۃ و من خرج عنہا رغبۃ عما فیہا ابدل اللہ بہ من ہو خیر منہ فیہا۔و من ارادہا بسوء اذا بہ اللہ کما یذوب الملح فی الماء ۔
امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ مدینہ طیبہ میں غلہ گراں قیمت ہو گیا اور لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صبر کرو اور بشارت سن لو کہ بیشک میں نے تمہارے رزق کے پیمانوں میں برکت کر دی ہے ، لہذا مل جل کر کھانا علیحدہ علیحدہ نہیں۔ کہ اجتماعی شکل میں ایک فرد کا کھانا دو کے لئے بھی کافی ہو جاتا ہے ،اور دو کا کھانا چار کے لئے کفایت کرتا ہے ،اور چار کا پانچ اور چھ تک کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔ کیونکہ جماعت میں برکت ہے ۔جس نے مدینہ منورہ میں سختی پر صبر کیا میں کل قیامت میں اسکا شفیع اور گواہ ہونگا ۔ اور جو شخص یہاں سے اعراض کر کے نکل بھاگا تواللہ تعالیٰ اس سے بہتر شخص کو اس میں لا کر آباد فرما دیگا ۔ اور جس نے مدینہ طیبہ اور اس کے باشندگان کے ساتھ برائی کا ارادہ کیا تواللہ تعالیٰ اس کو اس طرح پگھلائے گا جس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۹۴۴۔ کنز العمال للمتقی، ۳۸۱۲۳، ۱۴/ ۱۲۴ ٭ مجمع الزوائد للہیثمی، ۳/ ۳۰۵
الترغیب والترہیب للمنذری ، ۲/ ۲۲۲ ٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع