دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 5 | جامع الاحادیث جلد پنجم

book_icon
جامع الاحادیث جلد پنجم

 

 دور خلافت میں  بھی ، تو سنو  جس نے یہ کہا درست کہا ، اس کا سبب یہ ہے کہ میں حضور اقدس  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور میں حضور  کا بندہ  اور حضور کا خدمتگار تھا،  حضور کی نرمی و رحمت وہ ہے جسکی نظیر نہیں ، اللہ عزوجل نے  خود اپنے  اسمائے کریمہ سے  دو نام  حضور کو عطا  فرمائے، رؤف  رحیم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ   وسلم  میں اسی حال  پر رہا یہاں تک کہ حضور مجھ سے راضی  تشریف لے گئے  ، اور خدا کا شکر ہے اور میری سعادت ، پھر حضرت صدیق اکبر مسلمانوں  کے کام کے والی  ہوئے ان کی نرمی و رحمت و کرم کی حالت تم سب پر روشن ہے ، میں ان  کا خادم اور ان کا سپاہی  تھا، اپنی  شدت ان کی نرمی کے ساتھ ملاتا ، ان کے سامنے تیغ عریاں تھا ، و ہ چاہتے نیام کرتے خواہ رواں فرماتے ، میں اسی حال پر رہا  یہاں  تک کہ  وہ مجھ سے راضی  گئے  خدا کا شکر اور یہ میری سعادت ہے ، اب کہ میں تمہارا  والی ہوا، جان لو!  کہ وہ شدت دونی ہوگئی ہے، درجوں بڑھ گئی ہے ، مگر کس پر ہوگی ان پر جو مسلمانوں پر ظلم و تعدی کریں ، اور دینداروں  کے لئے   تو میں  ان کے آپس سے بھی زیادہ  نرم و مہربان ہوں ،ہاں  جسے ظلم وزیادتی کرتے پاؤنگا اسے نہ چھوڑونگا ، اسکا ایک گال زمین پر رکھ کر دوسرے  گال پر اپنا پاؤں رکھوں گا یہاں تک کہ

حق کو قبول کرلے ۔

                   نیز امیر المؤمنین نے فرمایا :اے لوگو!  تمہارا مجھ پر یہ حق ہے  کہ تمہارے   خراج  اور محصول  کو خود  نہ رکھوں ، بلکہ تمہاری ضرورتوں میں خرچ کروں ،میرے  ذمہ یہ بھی حق ہے کہ میں تمہیں  ہلاکت میں نہ ڈالوں ،اور جب تم جہادوں میں گھروں سے باہر ہو تو  تمہاری واپسی تک تمہارے اہل و عیال  کا کفیل  ہوں ، آخر میں اپنے اور تمہارے لئے  اللہ تعالی سے مغفرت  کا

طالب  ہوں ۔

          سعید  بن مسیب فرماتے ہیں :  خدا کی قسم !  حضرت عمر  نے اس حال  میں وصال  فرمایا  کہ مقامات  شدت میں ان کی شدت اور نرمی کے مواقع  میں نرمی  زیا دہ  ہوتی  گئی ،۔

           واقعی آپ اپنے  کو ذمہ  دار باپ تصور فرما تے ،  بسا اوقات  پردہ نشینوں  کے یہاں  جاتے جنکے شوہر جہاد پر ہوتے اور ان سے کہتے بازار کا کوئی کام ہو  تو مجھے بتاؤ  کہ میں خرید و فروخت کا کام کر دوں ،  مجھے یہ ناپسند ہے کہ کوئی تمہیں دھوکہ دے ، چنانچہ  ان عورتوں  کی باندیاں  اور غلام قطار در قطار آپ کے ساتھ ہوتے  جن کو شمار  نہیں کیا  جا سکتا ،آپ  ان کے لئے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن